یوم استحصال کشمیر: پاکستانی عوام کا بھارتی مقبوضہ جموں و کشمیر کے مظلوم عوام سے یکجہتی کا اظہار

ہفتہ 5 اگست 2023 21:55

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 05 اگست2023ء) بھارتی مقبوضہ ریاست جموں و کشمیر میں قابض بھارتی مسلح افواج کے مسلسل محاصرہ اور مظلوم کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لئے لاہور ڈویژن انفارمیشن آفس کے ماتحت لاہور،قصور، شیخوپورہ،ننکانہ صاحب کے دفاتر میں تقریبات بھر پور انداز میں منائی گئیں۔

(جاری ہے)

اس موقع پر مقبوضہ کشمیر کے عوام سے یکجہتی کے لئے کمشنر لاہور ڈویژن اور ماتحت اضلاع میں بھی مختلف تقاریب کا انعقاد ہوا جس میں دنیا کو کو یہ پیغام د یا گیا کہ پاکستان مظلوم کشمیریوں کے ساتھ ہے۔

اس دن کے منانے کا مقصد اقوام عالم کو بھارتی ظلم و ستم کا شکار کشمیریوں کی حالت زار سے آگاہ کرنا ہے تاکہ بھارتی مقبوضہ جموں و کشمیرکے عوام کو انکا حق خود ارادیت مل سکے۔یوم استحصال کشمیر کے حوالے سے ڈویژن بھر میں ریلیاں بھی نکالی گئیں ۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں