بابا گورو نانک اسکالر شپ کی تعداد 110سے بڑھا کر 1000کرنے کی منظوری

کرتا ر پور حسن ابدال،کٹاس راج،ننکانہ صاحب،اور سادھو بیلہ مندر پر مشتمل 5مندروں اور گورو دواروں کو ڈیجیٹلائز کرنے کی بھی منظوری دی گئی

اتوار 22 اکتوبر 2023 16:45

لاہور /مظفر آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 اکتوبر2023ء) متروکہ وقف املاک بورڈ نے بابا گورو نانک اسکالر شپ کی تعداد 110سے بڑھا کر 1000کرنے کی منظوری دیدی ۔ متروکہ وقف املاک بورڈ کا 353 واں اجلاس چیئرمین بورڈ ڈاکٹر سید عطاء الرحمن کے زیر صدارت منعقد ہوا جس میں ملک بھر سے ہندو سکھ اور سرکاری و غیر سرکاری ممبران کے علاوہ سیکرٹری بورڈ ثناء اللہ خان نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

اجلاس میں بابا گورو نانک اسکالر شپ کی تعداد 110سے بڑھا کر 1000کرنے کی منظوری دی گئی جو ماہانہ 10ہزار روپے ہوگی،اس سے اقلیتی برادری کے بچوں کو اعلی تعلیم کے حصول کیلئے مدد ملے گی،ورچوئل ٹور کے فرو غ کے لیے بورڈ کے 5مقامات جس میں کرتا ر پور حسن ابدال،کٹاس راج،ننکانہ صاحب،اور سادھو بیلہ مندر پر مشتمل 5مندروں اور گورو دواروں کو ڈیجیٹلائز کرنے کی بھی منظوری دی گئی،اجلاس میں کرتارپور میں ترقیاتی اقدامات کے ساتھ ساتھ لاہور کے تاریخی جانکی دیوی ہسپتال کی موجودہ حالت کو جدید دور کی ضروریات کے مطابق بہتر بنانے کے ہدایات دی گئی،بابا گورو نانک کے جنم دن کی تقریبات کے انتظامات کی منظوری دی گئی جبکہ بورڈ ملازمین کو بھی پروموشن و اپ گریڈکرنے کی بھی منظوری دی گئی،LDCکو گریڈ 9سے 11 UDCکو 11سے 13کمپویٹر آپریٹر14سے 16جبکہ KPOکو 12سے 14تحصیلدار نائب تحصیلدار سمیت دیگر کو پروموٹ و اپ گریڈ کرنے کی منظوری دی گئی تاریخی دیال سنگھ ٹرسٹ لائبریری کو بھی جدید دور کے مطابق بنانے کے لیے اقدامات کی ہدایات دی گئیں،چیئرمین بورڈ ڈاکٹر عطاالرحمن نے کہاکہ دنیا بھر سے آنے والے ہندو اور سکھ یاتریوں کو بہترین سہولیات دینے کی منظوری دی گئی جبکہ ٹرسٹ بورڈ کی آمدن میں اضافہ سمیت دیگر ترقیاتی اقدامات کیے جائیں گے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں