مظلوم کشمیریوں کو تحریک آزادی میں تنہا نہیں چھوڑیں گی: علامہ ریاض ہزاروی

پیر 5 فروری 2024 22:49

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 05 فروری2024ء) یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر مرکزی صدر پاکستان سنی تحریک انجینئر محمد ثروت اعجاز قادری کی ہدایت پر لاہور پر یس کلب کے باہر کشمیر یو ں کے حق میں پر امن احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ احتجاجی مظاہرہ کی قیادت پاکستان سنی تحریک کے ضلعی صدر قاری ریاض ہزاروی، سر پرست اعلی ضلع لاہور مفتی شفاقت ہمدمی ضلعی جنرل سیکرٹری حافظ شفیق قادری اور ڈپٹی جنرل سیکر ٹری علامہ ابرار رضوی نے کی۔

احتجاجی مظاہرہ سے خطاب کرتے ہوئے قاری ریاض ہزاروی نے کہا کہ مظلوم کشمیر یوں کو تحریک آزادی میں تنہا نہیں چھوڑیں گے، کشمیر میں بھارت نے ظلم وجبر کا ایسا کوئی ہتھکنڈہ نہیں چھوڑا جو بے گناہ کشمیری عوام پر آزمایا نہ گیا ہو،سات دہائیوں سے زائد عرصہ سے بھارتی قابض افواج کشمیریوں پر مظالم ڈھائے جارہے ہیں اور انہیں انکے حقوق سے محروم رکھا ہوا ہے۔

(جاری ہے)

بھارت نے 5 اگست 2019 کے یکطرفہ اور غیر قانونی اقدامات کو واپس لے اور عالمی برادری کشمیریوں پر بھارتی محاصرے اور طاقت کے اندھا دھند استعمال اور ماورائے عدالت قتل کا سلسلہ بند کروائے۔ اس موقع پر پاکستان سنی تحریک ضلع لاہور کے قائدین علامہ ربنواز حقانی، علامہ عثمان نقشبندی ، پیر سیف اللہ نقشبندی، افتخار خان، علامہ مفتی رمضان قادری، حافظ عتیق، علامہ عبد الرزاق، علامہ عمر نقشبندی، عمر قریشی و دیگر نے مشترکہ بیان میں کشمیری بھائیوں اور بہنوں کو ان کی قربانیوں پر خوبصورت الفاظ کے ساتھ خراج تحسین پیش کیا۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں