سپورٹس بورڈ پنجاب کے ٹیلی فون آپریٹر حافظ الطاف ڈیرہ اسماعیل خان میں سپردخاک

منگل 7 اگست 2018 16:49

لاہور۔7 اگست(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 اگست2018ء) سپورٹس بورڈ پنجاب کے ٹیلی فون آپریٹر حافظ الطاف عارضہ قلب میں مبتلا ہونے کے باعث انتقال کر گئے، مرحوم کو لاہور میں نماز جنازہ کے بعد انکے آبائی گائوں ڈیرہ اسماعیل خان میں سپردخاک کر دیا گیا، لاہور میں ہونے والی نماز جنازہ میں ڈائریکٹر سپیشل محمد انیس، ڈائریکٹر سپورٹس پنجاب حفیظ بھٹی، ڈپٹی ڈائریکٹر طارق وٹو، اسسٹنٹ ڈائریکٹر چوہدری ظہور احمد، سپروائزر شاہ محمد، محمد منشا، بلال اکرم اور عقیل اختر سمیت سپورٹس بورڈ پنجاب کے ملازمین کی بڑی تعداد نے شرکت کی، دریں اثناء سپورٹس بورڈ پنجاب کے ملازمین نے مرحوم کے انتقال پر گہرے دکھ اور غم کا اظہار کرتے ہو ئے دعا کی کہ اللہ تعالی مرحوم کو جوار رحمت میں جگہ دے اور لوا حقین کو یہ صدمہ بڑے حوصلہ اور ہمت سے برداشت کرنے کی توفیق دے ۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں