رکشہ اور موٹر سائیکل ٹرین کی زد میں آگئے،خاتون جاں بحق،دوافراد زخمی

پیر 27 مئی 2019 17:00

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 مئی2019ء) کوٹ لکھپت اور والٹن اسٹیشن کے درمیان پیر کی صبح پونے نو بجے کراچی سے لاہور آنے والی پاک بزنس ایکسپریس کی زد میں آٹو رکشہ اور موٹر سائیکل آنے سے ایک خاتون موقع پر جاں بحق جبکہ دو افراد زخمی ہوگئے جنہیں فوری طور پر قریبی ہسپتال منتقل کردیا گیا۔

(جاری ہے)

حادثہ کی اطلاع ملنے پر ریلوے لاہور ڈویژن کے افسران ، ڈی سی او اور ڈی ایم او زخمیوں کی عیادت اور سہولت کیلئے ہسپتال پہنچ گئے جبکہ ریلوے انتظامیہ نے ٹرین کے ڈرائیور اور اسٹنٹ ڈرائیور کو معطل کرکے فوری انکوائری شروع کردی ہے جو 48 گھنٹے میں مکمل کر لی جائے گی۔ حاد ثے میں جاں بحق ہونے والی40سالہ مختاراں بی بی بینک سٹاپ کی رہائشی تھی۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں