دینی مدارس کے طلبہ فوج کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں‘مفتی ابرار نعیمی

بھار ت کشمیر میں اپنے مظالم پر پردہ ڈالنے کیلئے الزامات کی سیاست کررہا ہے، نا ظم اعلی محا فظان ختم نبو ت

ہفتہ 22 فروری 2020 14:27

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 فروری2020ء) محا فظان ختم نبو ت پاکستان کے مرکزی نا ظم اعلی مفتی ابرار نعیمی نے اپنے جاری بیان میں کہا ہے کہ دینی مدارس کے طلبہ فوج کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں ، پاکستان جنگ نہیں چاہتا اگر انڈیا نے جنگ مسلط کی تو پوری قوم پوری قوت کے ساتھ جواب دے گی،بھار ت کشمیر میں اپنے مظالم پر پردہ ڈالنے کیلئے الزامات کی سیاست کررہا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ انڈیا یہ ضرور سوچے کہ اگر وہ ایٹمی قوت ہے تو پاکستان بھی ایک ایٹمی قوت ہے، اگر مو دی نے کو ئی حما قت کی تو دینی مدارس کے لاکھوں کارکن کفن پہن کر میدان میں دشمن کا منہ توڑ جواب دیں گے۔ انہو ں نے کہاکہ پاکستان اپنا دفاع اچھے طریقے سے کرنا جانتا ہے پاکستان بھار تی گیڈر بھبھکیوں سے مرعوب ہونے والا نہیں۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں