آکو پنکچر طریقہ علاج دنیا کے 130ممالک میں رائج ہے‘ ڈاکٹر محمد رمضان ہاشمی

اس طریقہ علاج کو عالمی ادارہ صحت نے 143بیماریوں کیلئے کامیاب قرار دیا گیا ہے

جمعرات 21 جنوری 2021 13:36

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 جنوری2021ء) آکو پنکچر طریقہ علاج دنیا کے 130ممالک میں رائج ہے اور عالمی ادارہ صحت نے 143بیماریوں کیلئے کامیاب قرار دیا،خصوصاً دماغی امراض ،فالج ،لقوہ، جوڑوں کا درد ، پولیو، ہاتھ پائوں کا سُن ہونا، پٹھوں کا کھچائو اور معذور بچوں کیلئے آکو پنکچر کا طریقہ علاج کامیاب ثابت ہوا ہے۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار پرنسپل دی میڈیسینا آلٹر نیٹو انسٹیٹیوٹ لاہور ڈاکٹر محمد رمضان ہاشمی ،رجسٹراڑ ڈاکٹر ایم ایس بابر ، میڈیا کوارڈی نیٹر ڈاکٹر محمد افضل میو اورڈاکٹر صبیحہ محمود نے بیماریوں کے علاج میں آکو پنکچر طریقہ علاج کی اہمیت و افادیت کے حوالہ سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔

انہوں نے بتایا کہ آکو پنکچر کا طریقہ علاج جدید انتہائی سستا ، موثر اور سائنٹیفک علاج ہے اور دنیا اس کی طرف لوٹ رہی ہے ۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں