سمن آباد میں نوجوان پر تشدد اور قتل کی دھمکیاں دینے والے ملزمان گرفتار

پیر 25 جنوری 2021 15:46

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 جنوری2021ء) پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے سمن آباد میںنوجوان پر تشدد اور قتل کی دھمکیاں دینے والے ملزمان کو گرفتار کرلیا ۔بتایاگیا ہے کہ چند روز قبل ایان، اسد اور عقیل نامی ملزمان نے نوجوان عظیم پر تشدد کیا، ملزمان گاڑی میں بٹھا کر نوجوان پر تشدد کرتے رہے اور ویڈیو بناتے رہے، ملزمان نے ویڈیوز سوشل میڈیا پر بھی اپلوڈ کیں۔

(جاری ہے)

سمن آباد آپریشن و انوسٹی گیشن پولیس نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے تینوں ملزمان کو گرفتار کر لیا۔پولیس کے مطابق متاثرہ نوجوان عظیم اور ایان میں کسی لڑکی سے دوستی پر جھگڑا تھا ۔ ایان ، اسد اور عقیل اس سے قبل بھی اسلحہ سمیت کئی ویڈیوز اپلوڈ کرتے رہے ۔ اغوا کے واقعہ سے دوروز قبل بھی عظیم کو تینوں نوجوانوں نے دھمکیاں دیں ۔ ایس پی انوسٹی گیشن اقبال ٹاون کا کہنا ہے کہ ملزمان کو ان کے کئے کی سزا دلوائی جائے گی۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں