تعطیلات عید الضحی پرپنجاب ایمرجنسی سروس نے 11259ایمرجنسیز پرریسپانڈ کیا

عید کے دنوں میں3898ٹریفک حادثات میں32افراد جاںبحق ہوئے‘ڈاکٹر رضوان نصیر

ہفتہ 24 جولائی 2021 16:06

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 جولائی2021ء) ڈائریکٹر جنرل پنجاب ایمر جنسی سروس ڈاکٹر رضوان نصیر نے کہا کہ ریسکیو1122 پنجاب بھر میں عید کی تعطیلات20تا 22جولائی2021 کے دوران11259ایمرجنسیز پر ریسپانڈ کرتے ہوئے 10811لوگوں کو ریسکیو سروس فراہم کی ۔اعداد و شمار کے مطابق عید کی تعطیلات کے دوران ریسکیو سروس نے 3898روڈ ٹریفک حادثات پر ریسپانڈ کیا جس میں 32افرادجاںبحق ہوئے۔

ریسکیو سروس نے عید کے دوسرے دن 1532سب سے زیادہ ٹریفک حادثات پر ریسپانڈ کیا۔ ڈائریکٹرجنرل پنجاب ایمرجنسی سروس ڈیپارٹمنٹ ڈاکٹر رضوان نصیر نے پنجاب بھر کی ضلعی افسران کی آن لائن ویڈیو زوم میٹنگ میںحادثات کا جائزہ لیا، جس کا انعقاد ریسکیو ہیڈکوارٹرز ٹھوکر نیاز بیگ، لاہور میں ہوا میٹنگ میں ڈی جی ریسکیو کو بریف کیا گیا کہ ریسکیو1122کی ایمرجنسی وہیکل، ایمبولینس اور فائر سروس نے 3898روڈ ٹریفک ایکسیڈنٹ، 5307میڈیکل ایمرجنسیز، 293جرائم کی ایمرجنسیز، 179آگ کے حادثات، 31ڈوبنے کے واقعات ،372ڈیلیوری ایمرجنسیزاور1179متفرق ایمرجنسیز جن میں بلندی سے گرنا ، الیکٹرک شاک، جلنے کے واقعات اور کام کے دوران پیش آنے والی ایمرجنسیز پر فوری ریسکیو سروس مہیا کیں۔

(جاری ہے)

ڈی جی ریسکیوپنجاب ڈاکٹر رضوان نصیر نے عید کے دنوں میں بڑھتے ہوئے روڈ ٹریفک حادثات اور32قیمتی جانوں کے ضیاع کے ساتھ ساتھ 4397روڈ ایکسیڈنٹ پرگہری تشویش کا اظہارکیا۔ ان 4397مریضوں میں 2283شدید زخمی لوگوں کو فوری ہسپتال منتقل کیا گیا اور اگر انہیں فوری ہسپتال نہ منتقل کیا جاتا تو ہو سکتا ہے کہ یہ مریض مستقبل میں کسی نہ کسی معذوری کاشکار ہو جاتے۔

اجلاس کے شرکاء کو بریف کیا گیا کہ سب سے زیادہ 1707ایمرجنسیز صوبائی دارلحکومت لاہور میں ہوئیں جن میں 800روڈ ٹریفک حادثات تھے جبکہ ملتان ریسکیو نے 800ایمرجنسیز پر ریسپانڈ کیا جس میں روڈ ٹریفک ایکسیڈنٹ کی تعداد 297تھی۔فیصل آباد میں 773ایمرجنسیز بشمول 282روڈ ٹریفک حادثات، بہاولپور 641ایمرجنسیز بشمول 165روڈ ٹریفک حادثات،گوجرنوالہ میں 551میں ایمرجنسیز جس میں 194روڈٹریفک حادثات ، ساہیوال میں 491ایمرجنسیز بشمول 133روڈ ٹریفک حادثات جبکہ ڈی جی خان میں 473ایمرجنسیز رپورٹ ہوئی جن میں 89روڈ ٹریفک حادثات رونما ہوئے ۔

اس مو قع پر ڈی جی ریسکیو پنجاب نے تاکید کرتے ہوئے کہا کہ تمام ڈرائیورز اور خصوصاً موٹر بائیک ڈرائیورز کو زیادہ احتیاط سے گاڑی چلانی چاہیے کیونکہ 83فیصد ٹریفک حاثات صرف موٹر بائیک سے منسلک ہیں۔انہوں نے ریسکیو رز کو زبردست خراج ِتحسین پیش کیاجنہوں نے عید کے دوران ڈیوٹی کرتے ہوئے لوگوں کوبروقت ریسکیو سروس فراہم کیں اور صوبائی مانیٹرنگ سیل کی کارکردگی کو بھی سراہا جو پنجاب بھر میں مانیٹرنگ کے ذریعے معیاری اور برقت سروس کی فراہمی میں اہم کردار ادا کر رہا ہے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں