پانچ دسمبر کا سورج شیر کی کامیابی کی نوید لے کر طلوع ہوگا‘ میاں عثمان، عامر صدیق

این اے 133کے ضمنی انتخاب کے سلسلہ میں مختلف علاقوں میں ڈور ٹو ڈور انتخابی مہم کے دوران گفتگو

جمعرات 2 دسمبر 2021 12:00

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 دسمبر2021ء) پاکستان مسلم لیگ(ن) کے رہنما ئوںمیاں عثمان اور چوہدری عامر صدیق نے حلقہ این اے 133کے ضمنی انتخاب کے سلسلہ میں مختلف علاقوں میں پارٹی امیدوار شائستہ پرویز ملک کیلئے ڈور ٹو ڈور انتخابی مہم چلائی،لیگی رہنمائوں نے حلقے کے ووٹرو ں کو مسلم لیگ (ن) کے دور کی کامیابیوں سے آگاہ کیا ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے میاں عثمان اور چوہدری عامر صدیق نے کہا کہ عام انتخابات میں پانچ ہزار ووٹ لینے والی پیپلز پارٹی ضمنی انتخاب میں ’’ واردات ‘‘ کے ذریعے نقب لگانے کی کوشش کر رہی ہے لیکن عوام اسے ناکام بنائیں گے۔

انہوںنے کہا کہ حلقے کی عوام مسلم لیگ (ن) کے ترقی کے دورکو یاد کر رہے ہیں اور ایک بار پھر ترقی کو ووٹ ملے گا۔ انہوں نے کہا کہ پانچ دسمبر کا سورج شیر کی کامیابی کی نوید لے کر طلوع ہوگا۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں