ساہیوال : مسافر بس ٹائر پھٹ جانے سے کھیتوں میں جا گری، 10مسافر معمولی زخمی

پیر 1 جنوری 2018 17:50

ساہیوال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 01 جنوری2018ء) لاہور،ملتان روڈ پر ہڑ پہ غربی بائی پاس کے قریب ایک تیز رفتار ٹائر پھٹ جانے سے کھیتوں میں جا کر الٹ گئی جس کے نتیجہ میں 10مسافر زخمی ہو گئے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق لاہور سے ایک اے سی مسافر بس 8237/LOTملتان جا رہی تھی جب غر بی بائی پاس کے قریب پہنچی تو اگلا ٹائر ایک دھماکے سے پھٹ گیا اور بس ڈیوائیڈر کو عبور کر تے ہوئے بے قابو ہو کر کھیتوں میں جا گری جس کے نتیجہ میں 10مسافر خمی ہو گئے ریسکیو 1122کی ٹیم نے مو قع پر پہنچ کرز خمیوں کو مرہم پٹی کے بعد فارغ کر دیا اور بس ڈرائیورظفر اقبال کو پولیس نے حراست میں لے لیا اور تفتیش جاری ہے۔

یہاںیہ امر قابل ذکر ہے کہ جس وقت بس کا حادثہ ہوا بس میں ایک مسافر حافظ قرآن پاک کی تلا وت کر رہا تھا تاہم اتنا بڑا حادثہ ہونے کے با وجود تمام مسافر بچ گئے اور زخمیوں کو معمولی خراشیں آئیں۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں