لاہورہائیکورٹ نے سینٹ انتخابات روکنے کیلئے دائر درخواست پر وفاقی حکومت اورالیکشن کمیشن آف کونوٹس جاری کر دیئے

منگل 13 فروری 2018 16:40

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 فروری2018ء) لاہورہائیکورٹ کی جسٹس عائشہ اے ملک نے الیکشن کمیشن کے اختیارات استعمال کرنے کی بنا پرسینٹ انتخابات روکنے کیلئے دائر درخواست پر وفاقی حکومت اورالیکشن کمیشن آف پاکستان کونوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا۔

(جاری ہے)

درخواست گزار حبیب اکرم کی جانب سے موقف اختیار کیا گیا کہ آئین کے تحت انتخابات کرانا اور انتخابی عمل کی نگرانی اور انتظامات کرنا الیکشن کمیشن کی ذمہ داری ہے،انہوں نے بتایا کہ آئین کے تحت بیلٹ پیپرز کی چھپائی الیکشن کمیشن کا اختیار ہے،انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت نے الیکشن کمیشن کے اختیارات میں مداخلت کرتے ہوئے سینٹ الیکشن کیلئے غیر قانونی طور پر بیلٹ پیپر چھاپے جن کی کوئی قانونی حیثیت نہیں،ڈپٹی اٹارنی جنرل نے جواب داخل کرنے کیلئے عدالت سے مہلت طلب کی ،جس پر عدالت نے وفاقی حکومت اورالیکشن کمیشن آف پاکستان کونوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں