پی ایچ پی کے زیر تربیت اہلکاروں کو جدید پولیسنگ کے اصولوں اور عصر حاضر کے تقاضوں کے مطابق تربیت فراہم کی جائے ‘امجد جاوید سلیمی
جرائم پیشہ افراد کی سرکوبی کے لئے پولیس فورس کو مستعد اور چاک و چوبند رکھنے کے لئے تربیتی پروگراموں اور ریفریشر کورس کا سلسلہ نہ صرف جاری رکھا جائے گا بلکہ ان پروگرامز کی موثر نگرانی کو بھی ہر صورت یقینی بنایا جائے ‘ایڈیشنل آئی جی پنجاب ہائی وے پٹرول
منگل 17 اپریل 2018 18:04
(جاری ہے)
اجلاس میں ڈی آئی جی غلام محمود ڈوگر، ایس پی ہیڈکواٹرز شازیہ سرور، ایس ایس پی ڈی جی خان گوہر مشتاق بھٹہ،ایس پی گوجرانوالہ شجاعت علی رانا، ایس پی فیصل آباد امِ سلمہ، ایس پی بہاولپور ہما نصیب، ایس پی ملتان سجاد حسین اور تمام ڈسٹرکٹ ڈی ایس پی صاحبان نے شرکت کی۔
اجلاس میں تمام ریجنل ایس پی صاحبان نے ایڈیشنل آئی جی پی ایچ پی امجد جاوید سلیمی کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایاگیا کہ گذشتہ ماہ پنجاب ہائی وے پٹرول نے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف موثر کاروائیاں کرتے ہوئے قتل ، ڈکیتی اور اغوا ء برائے تاوان سمیت دیگر سنگین جرائم میں ملوث 378اشتہاری مجرمان اور 30 عدالتی مفروران گرفتار کئے جبکہ بغیر رجسٹریشن، نمبر پلیٹ اور کاغذات کے 103500 موٹر سائیکل پکڑے گئے ہیں جوکہ مارچ 2017 میں 47343 تھے۔ اسی طرح مارچ 2018پٹرولنگ پولیس نے دوران ڈیوٹی 12کلاشنکوفیں، 15رائفلیں، 136پسٹل، 39 بندوقیں، 10ریوالور، 02پمپ ایکشن گن، 04ریپیٹر گن، 06کاربائن، 2615 گولیاں اور 116کارتوس برآمد کر کے سماج دشمن عناصر کے خلاف 245مقدمات درج کئے گئے جبکہ 5278لیٹر شراب، 1.110کلوگرام ہیروئن اور 33کلو گرام چرس بھی برآمد کی گئی ہے ۔ایس پی صاحبان نے مزید بتایا کہ جوانوں کی فٹنس اور کارکردگی بڑھانے کیلئے فیلڈ کرافٹ کورس کے پہلے بیج میں304 جوان ٹریننگ مکمل کر چکے ہیں جبکہ 348 جوان دوسرے بیج میں زیرِ تربیت ہیں ۔ایڈیشنل آئی جی امجد جاوید سلیمی نے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے پر ایس پی گوجرانوالہ شجاعت علی رانا اور ایس ایس پی ڈی جی خان گوہر مشتاق بھٹہ کو شاباش دی جبکہ ڈسٹرکٹ انچارج لیہ انسپکٹر ساجد حسین ، ڈسٹرکٹ انچارج منڈی بہائو الدین انسپکٹر اعجاز حسین ، ڈسٹرکٹ انچارج گوجرانوالہ انسپکٹرمظہر فرید اور پی آ ر او محمد قذافی کو بہترین کارکردگی پر نقد انعام اور تعریفی اسناد سے نوازا گیا۔ایڈیشنل آئی جی پی ایچ پی نے ناقص کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے ڈی ایس پیز سے اظہار ناراضگی کرتے ہوئے انہیں ایک ماہ میںاپنی کارکردگی درست کرنے کی مہلت دی ۔ انہوں نے مزید کہا کہ پٹرولنگ پولیس میں اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے افسروں اور اہلکاروں کی ہر سطح پر حوصلہ افزائی کرتی ہے لیکن غفلت ، لاپروائی اور غیر ذمہ داری کا مظاہرہ کرنے والے اہلکاروں کی فورس میں قطعا کوئی گنجائش نہیں اور ایسے افسروں اور اہلکاروں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی ۔انہوں نے ہدایت کی کہ پٹرولنگ پوسٹوں اور پولیس لائن کی زیرِ تعمیر عمارات کی تعمیر جلد از جلد مکمل کی جائے اور مرمت کے لئے جاری فنڈز قوم کی امانت ہیں جن کا ضیاع کسی صورت برداشت نہیں کیا جا سکتا لہذا فنڈز کے استعمال کی موثر نگرانی کا عمل یقینی بنایا جائے ۔لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں
این ٹی ڈی سی انٹر ڈیپارٹمنٹل ٹیپ بال کرکٹ ٹورنامنٹ اختتام پذیر ہو گیا، جنرل منیجر (ایچ آر) کی ٹیم فاتح
ْحکومتی غیرحکیمانہ روِش کی وجہ سے گندم کا کاشتکار بدترین بلیک میلنگ کا شکار ہے،لیاقت بلوچ
وزیر اعلیٰ پنجاب کا منشیات کے ناسور کے خاتمہ کا مشن، پنجاب پولیس صوبہ بھر میں مصروف عمل
پنجاب پولیس کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں کے اعزاز میں تقریب ، شیلڈز، میڈلز اور سی سی ون سے نوازا گیا
پنجاب پولیس کی اپنے شہدا، حاضر سروس ملازمین کے بچوں کی اعلیٰ تعلیم کیلئے اہم کامیابی
ماضی میں بعض جگہوں پر ذاتی مفادات کیلئے انڈسٹریل اسٹیٹسں بنیں،آئندہ کوئی انڈسٹریل اسٹیٹ زرعی زمین پر ..
پاکستان میں ٹیلنٹ کی کوئی کمی نہیں،ذیشان رفیق
باہمی تعاون بھائی چارے کا فروغ خوشگوار معاشرہ کی تشکیل ممکن بنا سکتا ہے، گورنر پنجاب
بختاور بھٹو بھی وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی معترف
نواز شریف سے مسلم لیگ (ن) کی صدارت سنبھالنے کی درخواست، تنظیمی اجلاس میں متفقہ قرارداد منظور
مسلم لیگ (ن) پنجاب کا تنظیمی اجلاس ، محمد نوازشریف کو پارٹی صدر بنانے کے حق میں متفقہ قرارداد منظور
نواز شریف دوبارہ پارٹی کی صدارت کا منصب سنبھا لیں ، رانا ثنا اللہ
لاہور سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
مہنگی مرغی، حکومت کا چوزے کی برآمد پرپابندی عائد کرنے کا فیصلہ
-
سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب کی ورلڈ فوڈ پروگرام کی کنٹری ڈائریکٹر کوکویوشییامہ سے ملاقات
-
حکومت گندم خریداری سے ہاتھ کھینچ چکی، کسان کو3900 روپے فی من قیمت نہیں مِل رہی
-
وزیراعظم شہبازشریف نے ٹیکس چوری روکنے کا ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم فراڈ قراردیدیا
-
توانائی پر پاک ایران تعاون موجود ہے، اپنی ضروریات کیلئے امریکا سے بھی رابطے میں ہیں،پاکستان
-
نیپرا کی ڈسکوز کے مارچ کے ماہانہ ایف سی اےکے حوالے سےعوامی سماعت مکمل
-
راولپنڈی پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں،اشتہاریوں سمیت 12ملزمان گرفتار
-
وزیراعظم 28 اپریل کو سعودی عرب میں عالمی اقتصادی فورم اور4 مئی کو گیمبیا میں او آئی سی سربراہی اجلاس میں شرکت کریں گے،ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرہ بلوچ کی ہفتہ وار پریس بریفنگ
-
بینک دولتِ پاکستان کی زری پالیسی کمیٹی (ایم پی سی)کا اجلاس 29اپریل کو ہوگا
-
ایس ای سی پی نے نیا آن لائن کمپلینٹ مینجمنٹ سسٹم ’ایس ای سی پی ایکس ایس‘ متعارف کروا دیا
-
شہداء کے اہلخانہ میرے دل کے بہت قریب ہیں ، ایک شہید کا داماد ہوں، وزیرداخلہ محسن نقوی
-
بچوں کے قتل اورخودکشی کی کوشش میں سزا پانیوالی خاتون کا دماغی معائنہ کروانے کا حکم