پنجاب پاور ڈویلپمنٹ کمپنی کیس،شہباز شریف نیب کے سامنے پیش نہیں ہوئے

پیر 16 جولائی 2018 19:04

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 جولائی2018ء) قومی احتساب بیورو (نیب )میں پنجاب کمپنیز اسکینڈل کی تحقیقات جاری ہیں،سابق وزیراعلی شہباز شریف طلبی کے باوجود بیان ریکارڈ کیلئے تفتیشی ٹیم کے روبرو پیش نہ ہوئے۔ذرائع کے مطابق پنجاب کمپنیز اسکینڈل میں سابق وزیراعلی شہباز شریف سمیت مسلم لیگ (ن) کے سابق وزراء کی نیب طلبی کا سلسلہ جاری ہے۔

(جاری ہے)

قومی احتساب بیورو لاہور میں پنجاب پاور ڈویلپمنٹ کمپنی میں مبینہ بے ضابطگیوں کے حوالے سے بھی انکوائری کی جا رہی ہے، جس میں نیب نے سابق وزیر اعلی پنجاب شہباز شریف کو دوسری بار بیان ریکارڈ کرانے کیلئے طلب کیا تھا لیکن وہ پیش نہیں ہوئے ۔نیب ذرائع کے مطابق شہباز شریف کو پنجاب پاور ڈویلپمنٹ کمپنی کے سی ای او کی خلاف ضابطہ تقرری اور ٹھیکوں میں مبینہ بے ضابطگیوں پر مشترکہ تحقیقاتی ٹیم کے روبرو بیان ریکارڈ کرانے کیلئے طلب کیا گیا تھا۔اس سے قبل بھی شہبازشریف آشیانہ اقبال اور صاف پانی کمپنی کیس بھی میں نیب کے روبرو پیش ہو کر بیان ریکارڈ کرا چکے ہیں۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں