اوور سیز پاکستانیوں کے مسائل کے حل کیلئے او پی سی ون ونڈو آپریشن ہے، شاہین خالد بٹ

پیر 16 جولائی 2018 19:26

لاہور۔16جولائی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 جولائی2018ء) وائس چیئرمین اوورسیزپاکستانیزکمیشن (او پی سی) پنجاب شاہین خالد بٹ نے کہا ہے کہ معیشت کی مضبوطی میں بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کا کردار خصوصی اہمیت کا حامل ہے اور وہ ایسے سفیر ہیں جنہوں نے اپنی محنت سے دنیا بھر میں ملک کا نام روشن کیا ہے، ایک محکمانہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سمندر پار مقیم ہم وطنوں کے مسائل کے حل کے حوالے سے او پی سی ،ون ونڈو آپریشن کی سہولیات فراہم کر رہا ہے اور ابتک موصول ہونے والی اوور سیز پاکستانیوں کی شکایات میں سے 60 فیصد حل کی جا چکی ہیں، سمندر پار پاکستانی اپنے مسائل کے حل کیلئے ہمہ وقت او پی سی سے رابطہ کر سکتے ہیں، اجلاس کے دوران اوور سیز پاکستانیوں کی متعدد شکایات پر تفصیلی غور و خوض کیا گیا اور وائس چیئرپرسن او پی سی شاہین خالد بٹ نے ان کے حل کیلئے ضروری ہدایات جاری کیں۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں