انتخابات وقت پر ہی ہوں گے، پوری قوم متحد ہے،ڈاکٹر مراد راس

پیر 16 جولائی 2018 23:58

لاہور۔16جولائی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 جولائی2018ء) پاکستان تحریک انصاف حلقہ پی پی 159 سے امیدوار ڈاکٹر مراد راس نے کہا ہے کہ تحریک انصاف انتخابات میں رخنہ نہیں ڈالنے دے گی، انتخابات وقت پر ہی ہوں گے، پوری قوم متحد ہے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے نصیر آباد میں ق لیگ کے افراد کی تحریک انصاف میں شمولیت کے موقع پر کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کیا، اس موقع پر علاقہ مکینوں کی بڑی تعداد بھی موجود تھی، انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے واقعات میں قیمتی جانی نقصان نے نہ صرف ملک کی عمومی فضا سوگوار بنا دی بلکہ انتخابات کے انعقاد پر بھی شکوک و شبہات کے گہرے سائے منڈلانے لگے لیکن عوام ملک دشمن عناصر کے مذموم مقاصد پورے نہیں ہونے دیں گے،دہشت گردی کے واقعات کے پیچھے ان انتہا پسندوں کے بچے کھچے عناصر ہیں جن کی سرکوبی فوج نے ضرب عضب ، ردالفساد اور خیبر فور آپریشنوں کے دوران کی تھی۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں