یوایم ٹی میںپاکستان میں جمہوریت کے تسلسل اور ارتقا پر سیمینار کا انعقاد

منگل 17 جولائی 2018 17:36

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 جولائی2018ء) یو نیورسٹی آف مینجمنٹ اینڈ ٹیکنالوجی (یو ایم ٹی )، گیلپ پاکستان اور یو نیورسٹی آف گجرات کے باہمی اشتراک سے پاکستان میں جمہوریت کے ارتقا اور تسلسل پر منعقد چھ رو ز ہ سیمیناراختتام کو پہنچ چکا ہے۔ تقریب میں چیئر مین یو ایم ٹی ڈاکڑ حسن صہیب مراد ، سینیئر صحافی و کالم نگار مجیب الرحمنٰ شامی ،چیئر مین گیلپ پاکستان ڈاکٹر اعجاز شفیع گیلانی،لمز سے سکالر ڈاکٹر رسول بخش ریئس اور پروفیسر رشید سمیت دیگر سکالرز نے خصوصی شرکت کر تے ہوئے اپنے خیالات کا اظہار کیا ۔

سیمینار میں ملک بھر کی نامور یو نیورسٹیوں کے شعبہ سیاسیات کے قابل اساتذہ اور Phd سکالرز نے شمولیت کی اور پاکستان میں انتخابات اور جمہوریت کی 50 سالہ تاریخ کا جائزہ لیتے ہوئے نتیجہ اخذ کیا کہ ملک میں جمہوریت کے ارتقا کیلیئے نظام میں اصلاحات کی اشد ضرورت ہے۔

(جاری ہے)

جس سے جمہوریت اور جمہوری نظام کو فروغ ملے گا۔ سیمینار میں اس بات پر بھی زور دیا گیا کہ ماسٹرز اور ڈاکٹریٹ کی تعلیمی سطح پرجمہوری نظام پر خصوصی کورسسزاور جدید ریسرچ شروع کی جانی چاہیئے۔

ایسے تعلیمی پروگرا م جمہوری نظام کی کامیابی میں معاون ثابت ہونگے۔ تقریب کے اختتام پر چیئر مین یو ایم ٹی ڈاکڑ حسن صہیب مراد نے مجیب الرحمنٰ شامی،ڈاکٹر اعجاز شفیع گیلانی، ڈاکٹر رسول بخش ریئس کو سوینیئر پیش کئیے اور دیگر شرکاء میں اعزازی سرٹیفیکیٹ بھی تقسیم کیے ۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں