پی ٹی آئی والے صرف بینرز ،فلیکسز پر ہی نظر آرہے ہیں ،انکی کوئی پہچان اور مقبولیت نہیں ‘ علی پرویز ملک

جولائی کا سورج مسلم لیگ (ن) کی کامیابی کی نوید لے کر طلوع ہوگا‘ میاں عثمان، چوہدری عامر صدیق سے گفتگو

جمعرات 19 جولائی 2018 17:47

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 جولائی2018ء) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے حلقہ این اے 127سے امیدوار علی پرویز ملک نے کہا ہے کہ ہم اپنی کارکردگی کی بنیاد پر میدان میں ہیںجبکہ سیاسی مخالفین کے پاس عوام کو دکھانے او ربتانے کیلئے کچھ بھی نہیں ،پی ٹی آئی والے صرف بینرز اور فلیکسز پر ہی نظر آرہے ہیں اور حقیقی طور پر ان کی کوئی پہچان اور مقبولیت نہیں ۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے حلقے میں پارٹی رہنمائوں سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ اس موقع پر ذیلی حلقہ پی پی 154کی انتخابی مہم کیلئے کوار ڈی نیٹر میاں عثمان اور چوہدری عامر صدیق نے ڈور ٹو ڈور مہم اور کارنر میٹنگز کے حوالے سے آگاہ کیا جبکہ پولنگ ڈے کے حوالے سے تیاریوں بارے بھی گفتگو ہوئی ۔

(جاری ہے)

علی پرویز ملک نے کہا کہ تمام رہنما اور کارکن ووٹروں سے رابطہ جاری رکھیں ،انشا اللہ 25جولائی کا سورج مسلم لیگ (ن) کی کامیابی کی نوید لے کر طلوع ہوگا۔

میاں عثمان اور چوہدری عامر صدیق نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے سیاسی مخالفین نے عوام کے تیور دیکھ لئے ہیں اوران کے دھول اڑانے کے ایجنڈے کو ووٹ کی طاقت سے مسترد کر دیا جائے گا۔ انہو ں نے کہا کہ ووٹرز مسلم لیگ (ن) کو کامیاب کرانے اور شہباز شریف کو وزیر اعظم منتخب کرانے کیلئے بیتاب ہیں ۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں