عوام پی ٹی آ ئی کو ووٹ دے کر ملک و قوم کا مستقبل محفوظ بنائیں،ڈاکٹر مراد راس

ہفتہ 21 جولائی 2018 07:10

عوام پی ٹی آ ئی کو ووٹ دے کر ملک و قوم کا مستقبل محفوظ بنائیں،ڈاکٹر مراد راس
لاہور۔19جولائی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 جولائی2018ء) پاکستان تحریک انصاف وسطی پنجاب کے سیکرٹری اطلاعات و پی پی 159 سے امیدوار ڈاکٹر مراد راس نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی اور ن لیگ کی کرپشن سے ملک مقروض ہو گیا، اپنے حلقہ میں مختلف کارنر میٹنگز سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ روایتی سیاست دانوں کا دور ختم ہو گیا اب عوام کے حقیقی نمائندے ملک کی باگ ڈور سنبھالیں گے اور عوام کی خدمت کریں گے، انہوں نے کہا کہ عوام 25 جولائی کو تحریک انصاف کو ووٹ دے کر ملک و قوم کا مستقبل محفوظ بنائیں، اس موقع پر علاقے مکینوں کی بڑی تعداد بھی موجود تھی۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں