پنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن کی کارروائی،196علا ج گاہوں پر چھاپے ،53عطائیوںکے اڈے سربمہر

بدھ 1 اگست 2018 21:32

لاہور۔یکم اگست(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 اگست2018ء) پنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن نے عطا ئیوں کے خلاف جاری کارروائی کے دوران گزشتہ روز53عطائیوں کے کاروبار بندکر دیے گئے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق کمیشن کی ٹیموں نے فیصل آباد،اٹک،گجرانوالہ،ساہیوال، خانیوال،ڈیرہ غازی خان، بہاولپور، جھنگ اور سرگودھا میں انتظامیہ اور پولیس کے ساتھ مل کر کارروائی کی گئی۔ ٹیموں نے ان شہروں کے مختلف علاقوں میںریکارڈ کے مطابق 196علاج گاہوںپرچھاپے مارے اور53عطائیت کے مراکزکو بندکر دیا گیا جبکہ 69عطائیوںنے دوسرے کاروبار شروع کر دیے ہیں۔سب سے زیادہ 14اڈے گجرانوالہ میں سربمہر کیے گئے، جھنگ میں 11،جبکہ خانیوال اور فیصل آباد ہر ایک میںآٹھ کاروبار بند کیے گئے۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں