لاہور ہائیکورٹ نے این اے 140 سے مسلم لیگ ن کے ناکام امیدوار رانا حیات کی انتخابی نتائج کے خلاف درخواست پر کامیاب امیدوار کی کامیابی کا نوٹیفکیشن فوری روکنے کی استدعا مستر د کر دی

جمعرات 2 اگست 2018 02:30

لاہور۔یکم اگست(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 اگست2018ء) لاہور ہائیکورٹ نے این اے 140 سے مسلم لیگ ن کے ناکام امیدوار رانا حیات کی انتخابی نتائج کے خلاف درخواست پر کامیاب امیدوار کی کامیابی کا نوٹیفکیشن فوری روکنے کی استدعا مستر د کر دی۔ عدالت نے الیکشن کمیشن کو آج جمعرات تک ریکارڈ پیش کرنے کی ہدایت کر دی۔

(جاری ہے)

جسٹس مامون الرشید نے رانا حیات کی درخواست پر سماعت کی درخواستگزار نے عدالت کے روبرو موقف اختیار کیا کہ این اے 140 سے 1 لاکھ 24 ہزار 385 وٹ حاصل کیے، جبکہ تحریک انصاف کیامیدوار طالب نکئی 1لاکھ 24 ہزار 621 وٹ حاصل کر کے کامیاب ہوئے درخواست گزار نے الزام لگایا کہ ریٹرنگ افسر نے 7 ہزار 453 وٹ دانستہ طور پر مسترد، کیے، درخواست گزار نے کہا کہ مخالف امیدوار صرف 236 وٹوں کی برتری پر کامیاب ہوا، جبکہ درخواست گزار کے پولنگ ایجنٹس کو فارم 45 کی کاپیاں فراہم نہیں کی گئی، درخواست گزار نے موقف اختیار کیاکہ ریٹرننگ افسر نے ووٹوں کی دوبارہ گنتی کی استدعا بھی مسترد کر دی۔

انہوں نے استدعا کی کہ عدالت این اے 140 سے دوبارہ گنتی کے احکامات جاری کرئے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں