عمران خان کی قیادت میں پاکستان ترقی و خوشحالی کی راہ پر گامزن ہوگا،ارمغان صادق

ہفتہ 4 اگست 2018 18:54

لاہور۔4 اگست(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 اگست2018ء) پاکستا ن تحریک انصاف کے مرکزی رہنما ارمغان صادق نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ پی ٹی آئی اب وفاق کی علامت بن چکی ہے، موجودہ انتخابات سے کرپٹ اور فرسودہ نظام کے خاتمے کی راہ ہموار ہوئی ہے، عمران خان کی قیادت میں پاکستان ترقی و خوشحالی کی راہ پر گامزن ہوگا، بے روزگاری اور غربت کا خاتمہ ہوگا، معیشت مضبوط اور بیرونی سرمایہ کاری میں بے پناہ اضافہ ہوگا، عمران خان نے کفایت شعاری اور سادگی کا جو پیغام دیا ہے اس سے انکی فہم و فراست اور قابلیت کا اندازہ ہوتا ہے، آج تک کسی حکمران نے بھی ایسا پیغام نہیں دیا جو عمران خان نے قوم سے اپنے خطاب میں دیا ہے۔

(جاری ہے)

انہوںنے مز ید کہاکہ کامیابی کے بعد عمران خان کے قوم سے خطاب سے جہاں ایک منتشر قوم کو امیدیں وابستہ ہوئی ہیں وہاں انہوں نے بین الاقوامی سطح اور ہمسایہ ممالک کے ساتھ دوستانہ تعلقات کا جو پیغام دیا ہے اس سے مشرق وسطیٰ میں قیام امن میں مدد ملے گی، بھارت افغانستان کے ساتھ کشیدگی کا خاتمہ ہوگا کیونکہ افغانستان میں اگر امن قائم ہوگا تو پاکستان میں بھی امن قائم ہوگا، ملک سے غربت و جہالت اور دہشت گردی کے خاتمہ کیلئے جو انہوں نے قوم کے سامنے اصلاحات رکھی ہیں وہ اس میں ضرور کامیاب ہوں گے ۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں