ٹیکس ایمنسٹی سکیم سے استفادہ نہ کرنیوالے برطانیہ میں مقیم 600 پاکستانیوں کو نوٹسز جاری

نوٹسز ایف بی آر کے انفارمیشن ٹیکنالوجی ونگ کی جانب سے بھجوائے گئے ہیں ‘ نجی ٹی وی

ہفتہ 4 اگست 2018 22:25

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 اگست2018ء) فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے ٹیکس ایمنسٹی سکیم سے فائدہ نہ لینے والے برطانیہ میں مقیم 600 پاکستانیوں کو نوٹسز جاری کردئیے،نوٹسز ایف بی آر کے انفارمیشن ٹیکنالوجی ونگ کی جانب سے بھجوائے گئے ہیں ۔نجی ٹی وی کے مطابق ایف بی آر نے ٹیکس ایمنسٹی سے فائدہ نہ لینے والے پاکستانیوں کو نوٹس جاری کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

پہلے مرحلے میں برطانیہ اور دوسرے مرحلے میں دبئی سے معلومات ملیں گی، تمام افراد کو پاکستان اور بیرون ملک میں نوٹس جاری کیے جائیں گے۔

(جاری ہے)

ایف بی آر کے ذرائع کا کہنا ہے کہ برطانیہ میں مقیم 600 پاکستانیوں کو نوٹس دئیے جا چکے ہیں، نوٹسز ایف بی آر کے انفارمیشن ٹیکنالوجی ونگ کی جانب سے بھجوائے گئے ہیں جس میں ان سے برطانیہ اور دبئی میں خریدی گئی جائیدادوں سے متعلق پوچھا گیا ہے۔

یاد رہے کہ ٹیکس ایمنسٹی سکیم کے دوران 65 ہزار افراد نے فائدہ حاصل کیا، 59 ہزار افراد نے مقامی جبکہ 6 ہزار نے بیرونِ ملک اثاثے ظاہر کیے۔ترجمان ایف بی آر کا کہنا ہے کہ ایمنسٹی اسکیم سے مجموعی طورملکی خزانے کو 110 ارب روپے کا ٹیکس حاصل ہوا جبکہ فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے 123 ارب روپے کی ٹیکس وصولی کا ہدف بنایا تھا۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں