پاکستان کی نظریاتی سرحدوں کی ہر صورت حفاظت کریں گے،ختم نبوت الائنس

امریکہ عالمی قوانین کی خلاف ورزی سے باز آ جائے، مسلم حکمران دشمنوں کے آلہ کارنہ بنیں، بیان

بدھ 8 اگست 2018 22:37

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 08 اگست2018ء) ختم نبوت الائنس پاکستان نے کہا ہے کہ پاکستان کی نظریاتی سرحدوں کی ہر صورت حفاظت کریں گے لبرلزم کے آگے دیواربنیں گے ، امریکہ عالمی قوانین کی خلاف ورزی سے باز آ جائے، مسلم حکمران دشمنوں کے آلہ کارنہ بنیں، انہوں نے کہا کہ اسلامی ممالک جرات مندانہ پالیسیاں وضع کریں،شام فلسطینبیت المقدس برماکے تحفظ کیلئے امت مسلمہ کسی قربانی سے دریغ نہیں کریگی، مسلم حکمران جلد لائحہ عمل کا اعلان کریں، ملک پاکستان میں غیر ملکی قوتوں کے ایماء پر کچھ قوتیں ملکی سیاست میں مداخلت کررہی ہیں جو کہ ملک کے مستقبل سے کھیلنے کے مترادف ہے۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار سجادہ نشین، و جانشین امیر ملت پیر منور حسین شاہ جماعتی نے ختم نبوت آلائنس کے عیدیداروان سے خطاب کرتے ہوئے کیا،اجلاس میں پیر سید شفیق شاہ، پیر مفتی امین انصاری ،سید مظفر علی شاہ،بخاری، صاحبزادہ محمد علی عثمان ،صاحبزادہ سید محمد فاروق شاہ ایم ایس ایف رہنما عمران وینس سمیت دیگر نے بھی شرکت کی سید منورجماعتی نے مزید کہا کہ ہم امید کرتے ہیںحکومت ملک کو دہشت گردی اور تشدد سے آزاد ،محفوظ،مستحکم، اورترقی یافتہ بنانے میں اہم کردار ادا کرے گی،ملک سے غربت کے خاتمے کے لئے چیئر مین عمران خان کا ویژن قابل تعریف ہے،انہوں نے کہا کہ آنے والی نئی حکومت سابقہ حکومت کے نقش قدم پر نہ چلے، اور ختم نبوت کے حوالے سے پورے قوم میں پائے جانے والے خدشات کا اژالہ کیا جائے،عقیدہ ختم نبوت اسلام کے بدیہی مسائل اور بنیادی عقائد سے تعلق رکھتا ہے جس کو تمام خاص و عام عالم و جاہل مسلمان ہی نہیں غیر مسلم بھی جانتے ہیں ،پیر سید شفیق شاہ اور پیر عبدالخالق نے اپنے خطاب میں کہا کہ حضور نبی اکرمﷺ آخری نبی ہیں آپ ﷺ کے بعد کسی قسم کی نئے نبی کی گنجائش باقی نہیں رہی،اسی پر تمام امت کا14سو برس سے اجماع چلا آ رہا ہے،آخر میں علماء مشائخ نے چیئر مین تحریک انصاف عمران خان اور ملک میں بننے والی نئی حکومت کے لئے خصوصی دعا بھی کی

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں