سنی تحریک کے زیر اہتمام شہدائے تحریک آزادی کے ایصال ثواب کیلئے قرآن خوانی

قائد اعظم اور علامہ اقبال کے پاکستان میں غیر ملکی ایجنڈا کسی صورت برداشت نہیں کریں گے استحکام وطن کیلئے پاک فوج کیساتھ کھڑے ہیں،ملک و قو م کی طرف اٹھنے والی ہر میلی آنکھ پھوڑ دیں گے علامہ طاہررضا ،چوہدری اقبال ہنجرا ،سیدعرفان شاہ،قاری محمد اکرام اللہ مجددی ودیگرکے خطابات

بدھ 8 اگست 2018 22:38

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 08 اگست2018ء) پاکستان سنی تحریک کے زیر اہتمام لاہور سمیت پنجاب بھر میں شہداء تحریک آزادی پاکستان کے ایصال ثواب کیلئے قرآن خوانی کی تقریبات منعقدکی گئی ، جامعہ مدینة العلم میںتقریب سے خطاب کرتے ہوئے علامہ طاہررضا قادری، چوہدری محمد اقبال ہنجرا ، چوہدری محمد عدیل عارف مہر ،سیدعرفان شاہ مجددی،قاری محمد اکرام اللہ مجددی ودیگرمقررین کاکہناتھاکہ قائد اعظم محمد علی جناح اور علامہ اقبال کے پاکستان میں سیکولر ازم اور غیر ملکی ایجنڈا کسی صورت برداشت نہیں کریں گے،قیام پاکستان کی جدو جہد میں ہزاروں خاندانوں نے لاکھو ں جانوں کی قربانیاں پیش کیں،آج ملک کے طول و عرض میں ملک دشمن قوتیں بد امنی ،فرقہ واریت،لسانیت اور دہشت گردی پھیلا کر ملک کو کمزور کر رہی ہیں ،پاکستان کے خلاف تمام سازشوں کو مل کر متحد ہو کر ناکام بنانا ہوگا، مفتی محمد احسان الرحمن نورانی ، ڈاکٹر حبیب الرحمن ،چوہدری محمد شازب چٹھہ ،صاحبزادہ علامہ محمد انعام اللہ نقشبندی،محمد فائق قادری،قاری محمد فیصل اقبال سلطانی ،قاری احمدرضا،حافظ عمرفاروق،محمد آصف مغل،حافظ محمدعدیل ،حافظ محمداشرف القادری،پروفیسرمحمدیعقوب قادری، محمدشہبازجلالی،محمدسلیمان سنی بٹ،مدثرعلی قادری و دیگر نکاکہناتھاکہ ہم ملک دشمن قوتوںکو پیغام دینا چاہتے ہیں کہ پاکستان کی بنیادوں میں لاکھوں شہداء کا لہو شامل ہے،ملک و قو م کی طرف اٹھنے والی ہر میلی آنکھ پھوڑ دیں گے،اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کر کے ملک و قوم کی حفاظت یقینی بنائیں گے،رہنمائوں نے کہا کہ سیاسی اور دینی جماعتوں کو ملک دشمن قوتوں کے منفی عزائم کی روک تھام کیلئے متحد ہو کر آگے بڑھنا ہو گا ،تقریب کے اختتام پرملکی سالمیت اوراستحکام کیلئے خصوصی دعائیںبھی کی گئیں ۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں