نئی حکومت کوخواتین کے تحفظ کیلئے ترجیحی بنیادوں پر کام کرنا ہو گا‘تمکین آفتاب

اتوار 12 اگست 2018 15:50

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 اگست2018ء) مسلم لیگ(ق) پنجاب کی جوائنٹ سیکرٹری تمکین آفتاب ملک نے کہا ہے کہ نئی حکومت کوخواتین کے تحفظ کیلئے ترجیحی بنیادوں پر کام کرنا ہو گا،عورت کو حقوق دیے بغیر ہم ترقیافتہ قوموں میں شمار نہیں ہو سکتے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز مقامی ہوٹل میں ایک سیمینار سے طاب کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ مسلم لیگ ق اور تحریک انصاف ملکر پنجاب میں کام کرینگے اور پنجاب کے ہر ضلع اور گائوں میں گرلز سکول اور کالج کا قیام عمل میں لائیں گے،بچیوں کی تعلیم کیلئے عملی طور پر اقدامات اٹھائے جائیں گے،بچیوں کی تعلیم کے مخالف لوگ حقیقت میں فرسودہ نظام کی پیداوار ہیں ایسے لوگوں کی بھی تربیت کی ضرورت ہے۔ان کا مز ید کہنا تھا جمہوریت کا حقیقی تصور تب ہی ممکمن ہے جب ہر طبقے کو آئین پاکستان کے مطابق حقوق میسر ہوں،ن لیگ نے خواتین کے تحفظ کا بل تو پاس کرلیا لیکن اس پر عملدرآمد نہیں کرایا گیا جس کی وجہ سے پنجاب میں خواتین کو ہراساں کرنے کے واقعات سب سے زیادہ رپورٹ ہوئے ہیں ،نئی حکومت اس بل پر حقیقی معنوں پر عملدرآمد بھی کرائیں گے اور خواتین کی بے حرمتی کرنے والوں کو عبرت کا نشان بنائے گی۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں