یوم آزادی پرپنجاب سیف سٹیزا تھارٹی میں پرچم کشائی اور کیک کاٹنے کی پروقار تقریب

تقریب میں شریک بچوں نے یوم آزادی کا کیک کاٹا‘ فضا پاکستان زندہ باد کے نعروں سے گونج اٹھی آزادی کی خوشیاں دوبالا کرنے کے لیے سیف سٹی اتھارٹی اپنا کردار ادا کررہی ہے‘چیف آپریٹنگ آفیسر

منگل 14 اگست 2018 19:50

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 اگست2018ء) پنجاب سیف سٹیزا تھارٹی میں یوم آزادی کی مناسبت سے پرچم کشائی اور کیک کاٹنے کی پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ جشن آزادی کی تقریب میں 800 افسران و عملے نے اکٹھے قومی ترانہ پڑھ کر سماں باندھ دیا۔ تقریب میں چیف آپریٹنگ آفیسر اکبر ناصر خان،چیف ایڈمنسٹریشن آفیسر محمد کامران خان اورافسران و سٹاف کے اہل خانہ نے بھی شرکت کی۔

پر وقار تقریب میں شریک بچوں نے مملکت خداداد کی 71ویں سالگرہ کا کیٹ کاٹا ۔ ا س موقع پر شرکاء نے ہاتھوں میں قومی پرچم تھام رکھے تھے اور فضا پاکستان زندہ باد کے نعروںسے گونج رہی تھی۔ یوم آزادی پرشہر بھر کی طرح سیف سٹیز اتھارٹی میں بھی قومی پرچموں کی بہار تھی اور تقریب کیلئے دفتر کو نہایت خوبصورتی سے سجایا گیا۔

(جاری ہے)

پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی نے یوم آزادی پر شہر بھر کے 250 پبلک ایڈریس سسٹمز پر ملی نغمے چلائے جن سے شہری دن بھر محظوظ ہوتے رہے۔

پرچم کشائی اور کیک کاٹنے کی تقریب سے خطاب میں چیف آپریٹنگ آفیسر اکبر ناصر خان کا کہنا تھا کہ آزادی کی خوشیاں دوبالا کرنے کے لیے سیف سٹی اتھارٹی اپنا کردار ادا کررہی ہے۔ شہر کو محفوظ بنانے کیلئے اتھارٹی کا تمام عملہ ڈیوٹی پر ہے اور شہری بلاخوف وخطر آزادی کی خوشیاں منا سکتے ہیں۔ انہوںنے کہا کہ اتھارٹی میں فرائض سر انجام دینے والوں کی اوسط عمر 24سال ہے اور قائداعظم محمد علی جناح کے وژن کے مطابق یہی نوجوان ہمارے مستقبل کے معمار ہیں۔

اس سے قبل رات میں پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی میں جشن آزادی کی مناسبت سے رنگا رنگ تقریب بھی منعقد کی گئی جس میں چینی انجینئرز اور سٹاف نے خصوصی شرکت کی ۔ تقریب میں پولیس کمیونیکیشن آفیسرز نے خصوصی سکٹس ، ملی نغمے اور تقاریر پیش کیں۔پنجاب پولیس کے میوزک بینڈ نے تقریب کے شرکاء کو اپنی دھنوں سے خوب محظوظ کیا۔ تقریب کے اختتام پر ملکی سا لمیت اور خوشحالی کیلئے ڈھیروں دعائیں مانگی گئیں۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں