نو منتخب خواتین اراکین خصوصی تیاری کیساتھ اسمبلی پہنچیں،چمچاتی گاڑیوں کی لائنیں

خواتین نے انتہائی مہنگے ملبوسات زیب تن کئے ہوئے تھے ،جوتے اور پرس بھی میچنگ تھے

بدھ 15 اگست 2018 19:12

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 اگست2018ء) نو منتخب خواتین اراکین خصوصی تیاری کے ساتھ حلف اٹھانے کیلئے اسمبلی آئیں، خواتین نے انتہائی مہنگے ملبوسات زیب تن کئے ہوئے تھے جس کے ساتھ جوتے اور پرس بھی میچنگ تھے ۔ تفصیلات کے مطابق پنجاب اسمبلی کی مخصوص نشستوں پر منتخب ہونے والی خواتین اراکین نے بھی گزشتہ روز اپنے عہدے کا حلف اٹھا لیا ۔

(جاری ہے)

اسمبلی آنے والی خواتین نے انتہائی دیدہ زیب اور مہنگے ملبوسات زیب تن کئے ہوئے تھے جس کے ساتھ جوتے اور پرس بھی میچنگ کئے گئے جبکہ متعدد اراکین اسمبلی نے گلاسز پہن رکھے تھے ۔ نو منتخب اراکین اسمبلی انتہائی مہنگی چمچاتی گاڑیوں پر پنجاب اسمبلی پہنچے اورزیادہ رش زیادہ ہونے کی وجہ سے گاڑیوں کی لائنیں لگی رہیں ۔مال روڈ پر سفر کرنے والے عوام اراکین اسمبلی کے پاس انتہائی مہنگی گاڑیاں دیکھ کر حیران اور ششدرر ہ گئے ۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں