نمک حرامی کرنے والے ارکان کا پتہ ہوتا تو پہلے ہی گنتی کرلیتے،عظمیٰ بخاری

شاید ہمارے نمک میں کمی رہ گئی تھی جس کے باعث ارکان نے غداری کی، چودھری پرویز الٰہی جعلی مینڈیٹ سے سپیکر منتخب ہوئے ہیں،میڈیا سے غیر رسمی گفتگو

جمعرات 16 اگست 2018 23:15

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 اگست2018ء) مسلم لیگ ن کی رہنما عظمیٰ بخاری ے کہا ہے کہ نمک حرامی کرنے والے ارکان کا پتہ ہوتا تو پہلے ہی گنتی کرلیتے ۔ شاید ہمارے نمک میں کمی رہ گئی تھی جس کے باعث ارکان نے غداری کی۔ چودھری پرویز الٰہی جعلی مینڈیٹ سے سپیکر منتخب ہوئے ہیں۔ پنجاب اسمبلی میں میڈیا سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے مسلم لیگ ن کی رہنما عظمٰی بخاری نے کہا کہ چوہدری پرویز الٰہی جعلی مینڈیٹ سے سپیکر منتخب ہوئے ہیں۔

(جاری ہے)

200ووٹ لینے کے باوجود ایوان چلا نہیں پائیں گے۔ مسلم لیگ ن کے ارکان کی جانب سے پرویز الٰہی کو ووٹ دینے کے معاملے پر شدید غم و غصے کا اظہار کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہمیں اندازہ تھا کہ ہمارے ارکان کو توڑنے کی کوشش کی جارہی ہے لیکن اگر یقین ہوتا تو پہلے ہی ارکان کی گنتی کرلیتے شید ہمارے نمک میں کوئی کمی رہ گئی تھی۔ جس کی وجہ سے ارکان نے بغاوت کی۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں توچند دنوں میں صبر آجائے گا لیکن تحریک انصاف کی اخلاقی شکست عوام کے سامنے عیاؔں ہوگئی ہے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں