عید الاضحی پر زائد کرایے وصول کرنے ،مسافروں کی اوورلوڈنگ کرنے والے ٹرانسپورٹرز کیخلاف خصوصی مہم

پیر 20 اگست 2018 17:38

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 اگست2018ء) انسپکٹر جنرل نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس محمد عامر زوالفقار خاں کی ہدایت پر موٹروے پولیس سنٹرل زون نے عید الاضحی کے موقع پرپبلک ٹرانسپورٹ کے مالکان کی طرف سے مسافروں سے زائد کرائے وصول کرنے اور سواریوں کی اوورلوڈنگ کے خلاف خصوصی مہم کا آغاز کر دیاہے۔ آئی جی موٹروے پولیس کی ہدایات پرعمل کرتے ہوئے ڈی آئی جی سنٹرل زون احمد ارسلان ملک نیااحکامات جاری کئے ہیں کہ عید پر گھر واپس لوٹنے والے مسافروں سے زائد کرایہ وصول کرنے یا اوورلوڈنگ میں ملوس پائی جانے والی تمام پبلک سروس گاڈیوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے اور ان کے خلاف کسی قسم کی کوئی رعائت نہ برتی جائے ۔

انہوں نے مزید ہدایت کی کہ زائد کرایہ وصول کرنے کی بابت افسران خو د مسافروں سے پوچھیں اور اگر بس عملہ کی طرف سے زائد کرایہ وصول کیا گیا ہو تو اسے واپس بھی لازمی کروایا جائے۔

(جاری ہے)

تمام ایس ایس پی صاحبان اور ڈی ایس پی صاحبان کو کہا گیا ہے کہ وہ اس خصوصی مہم کی خود نگرانی کریں ، ٹرانسپورٹ ایسوسی ایشنز کے نمائندوں کے ساتھ ملاقاتیں کریں اور متعلقہ سیکریٹری ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی سے بھی رابطہ رکھیں تا کہ مسافروں کو گھر واپسی میں کسی قسم پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

ڈی آئی جی سنٹرل زون احمد ارسلان ملک نے مزید ہدایت کی کہ عید کی چھٹیوں کے دوران مسافروں کی ایک بڑی تعدادعید کی چھٹیاں منانے گھروں کا رخ کرتی ہے اور ہائی ویز پر ٹریفک کا دبائو بڑھ جاتا ہے لہاظ ٹریفک کی روانی کو یقینی بنانے کے لئے خصوصی اقدامات کئے جائیں بالخصوص ٹال پلاذہ جات پر ٹریفک کے بہاو میں کوئی رکاوٹ نہیں آنی چاہیے۔ اسی طرح مزید کہا گیا کہ مقامی پولیس سے مکمل رابطہ میں رہا جائے اور چونکہ ایسے خاص موقعوں پر جرائم پیشہ عناصر سرگرم ہو جاتے ہیں توان کو سرکوبی کیلیے جامعہ حکمت عملی اپنائی جائے۔ ڈی آئی جی احمد ارسلان ملک نے افسران کہ عید کے مو قع پر مسافروں کو مبارکباد دینے، ان میں تحائف تقسیم کرنے اور روڈ سیفٹی پمفلٹ تقسیم کرنے کی ہدایت بھی کی۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں