پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ ہوا تو بھرپور احتجاج کرینگے‘حناء پرویز بٹ

اگر مہنگائی کی یہی رفتار رہی تو عوام خود ہی حکومت کیخلاف سڑکو ںپر نکل آئیں گے‘رکن پنجاب اسمبلی

ہفتہ 22 ستمبر 2018 18:37

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 ستمبر2018ء) مسلم لیگ ( ن ) کی رکن پنجاب اسمبلی حنا پرویز بٹ نے کہا ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ ہوا تو بھرپور احتجاج کرینگے ،عوام دشمن حکومت کی نااہلی کھول کر سامنے آرہی ہے،پاکستانی عوام پر ایسی جمہوری حکومت مثلت کردی گئی ہے جو یکترفہ غریب کش فیصلے کرنے میں مصروف ہے ،اگر مہنگائی کی یہی رفتار رہی تو عوام خود ہی حکومت کیخلاف سڑکو ںپر نکل آئیں گے۔

(جاری ہے)

انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان میں جو بھی نئی حکومت آتی ہے وہ سب سے پہلے عوام و ریلیف دیتی ہے لیکن تحریک انصاف کی حکومت نے ریلیف کی بجائے عوام کو پریشانی سے دوچار کردیا ہے ۔بجلی اور گیس کی قیمتوں مٰں ہوش شربا اضافہ کرنے کے بعد پیٹرول مہنگا کرنے کی تیاری ہو رہی ہے اگر حکومت نے پیڑولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کیا تو اپوزیشن بھرپور احتجاج کرے گی۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں