حکومت کی عوام دشمن پالیسیاں ایک ماہ ہی سامنے آنا شروع ہو گئی، مسلم لیگ پنجاب

ہفتہ 22 ستمبر 2018 21:50

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 ستمبر2018ء) مسلم لیگ (ن) کی سابق رکن پنجاب اسمبلی نگہت شیخ ، تحسین فواد اور فضیلہ عمرنے کہا ہے کہ حکومت کی عوام دشمن پالیسیاں ایک ماہ ہی سامنے آنا شروع ہو گئی ہیں۔تبدیلی کے نام پر غریبوں کا خون نچوڑنا شروع کردیا ہے۔بجلی ،گیس کے بعد پیٹرول مہنگا کرنے کی تیاریاں کی جا رہی ہیں۔بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو نوکریاں کا جھانسہ دینے والوں نے بیس دن بعد ہی قوم کو لوٹنا شرورع کردیا ہے۔

عمران خان کے پاس ملک کو چلانے کیلئے ناکام ترین ٹیم ہے ایسے لوگوں میں وزارتوں کی بندر بانٹ کی گئی ہے جن کو ادارے چلانے کا تجربہ نہیں ہے۔اپنے ایک مشترکہ بیان میں انہوں نے کہا میاں نواز شریف اور ان کی تجربہ کار ٹیم نے پانچ سالوں میں جو ملکی معیشت کو اپنے پائوں پر کھڑا کیا ہے اب ناتجربہ کار لوگ معیشت کو دائو پر لگانے آگئے ہیں۔

(جاری ہے)

تعلیم اور صحت کے شعبوں میں انقلاب لانے کے دعوے ہوا میں اڑا دیے گئے ہیں ۔

دانش سکول جیسے اداروں کو بند کیا جا رہا ہے ان سکولوں میں صرف غریب اور مستحق افراد کے بچوں کو تعلیم دی جاتی ہے لیکن غیرب دشمن حکومت کو عوام آدمی کو بچوں کو تعلیم یافتہ دیکھنا پسند نہیں ہے اس لیے ان سکولوں کو بند کرنے کا حکم دے دیا ہے اس سے بڑھ کر تعلیم دشمنی کی کوئی مثال نہیں ہو سکتی

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں