جمعیت طلبہ عربیہ کا یوم تاسیس دن محرم کی نسبت سے ایک بڑے مقصد کا مظہر ہے ، ذکر اللہ مجاہد

ہفتہ 22 ستمبر 2018 22:12

لاہور۔22 ستمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 ستمبر2018ء) امیر جماعت اسلامی لاہور ذکر اللہ مجاہد نے کہا کہ جمعیت طلبہ عربیہ کا یوم تاسیس دس محرم الحرم کی نسبت سے ایک بڑے مقصد کا مظہر ہے ، یہ دن غلبہ اسلام کے لیے اپنا سب کچھ قربان کرنے کے عزم کا دن ہے ۔ ان خیالا ت کا اظہار انہوں نے دس محرم الحرام کے دن جمعیت طلبہ عربیہ کے 46 ویں یوم تاسیس کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کیا۔

یوم تاسیس کے موقع پر جمعیت طلبہ عربیہ پاکستان کے منتظم اعلیٰ محمد االطاف کشمیری ، جمعیت طلبہ عربیہ پنجاب کے منتظم اشفاق احمد ، منتظم جمعیت طلبہ عربیہ لاہور مامون الرحمن ، امین عام جمعیت طلبہ عربیہ پاکستان سہیل ناصر ، ذکر اللہ اتمانی، نصار احمد فاروقی ، شفقت منصوری ، انوار الحق سمیت دیگر ذمہ داران اور بڑی تعداد میں طلبہ و اساتذہ کرام نے شرکت کی ۔

(جاری ہے)

ذکر اللہ مجاہد نے کہا کہ امت مسلمہ گروبندی اور فرقہ پرستی سے بالاتر کرتے ہوئے ایک لڑی میں پرونا جمعیت طلبہ عربیہ کا اہم مقصد ہے ۔ ہم جمعیت طلبہ عربیہ کو اس پر مبارک باد پیش کرتے ہیں اور دعا گو ہیں کہ جمعیت طلبہ عربیہ ملک بھر میں قائم دائم اور سلامت رکھے اور اپنے عظیم مشن کو جاری رکھیں ۔ اس موقع پرمنتظم اعلیٰ محمد الطاف کشمیر ی نے نے کہا کہ جمعیت طلبہ عریبہ کا یوم تاسیس کا دن محرم الحرم کے ساتھ شاید اسی لیے ہی منسلک ہے کہ امام حسین ؑ نے اس وقت اپنے 72 ساتھیوں سمیت اپنی جان کی قربانی اللہ رب العزت کے ہاں پیش کیں اور اسلام کی سربلند ی میں اہم کردار ادا کیا ، اسی طرح جمعیت طلبہ عربیہ نے اسلام کا بول بالا کرنے کے لیے بہت سے قربانیاں دی ہیں اور اس کے ساتھ ساتھ اپنی گذشتہ 45 سالہ تاریخی دور میں معاشرے کو قابل اور تربیت یافتہ لاکھوں علماء دیئے ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ جمعیت نے مدارس کے طلبہ کو اور دیگر لوگوں کو فرقہ واریت ، مسلک پرستی اور قوم پرستی کی دلدل سے نکال کر اخوت اور بھائی چارے کا درس دیا ۔ اس مو قع پر منظم جمعیت طلبہ عریبہ صوبہ پنجاب اشفاق احمد نے کہا کہ جمعیت طلبہ عربیہ اپنے نصب العین کے ذریعے اپنی اوربندگان خدا کی زندگیوں کی تعمیرکر رہی ہے ۔اس موقع پر منتظم جمعیت طلبہ لاہور مامون الرحمن نے کہا کہ جمعیت طلبہ عربیہ دینی مدارس طلبہ کی مربی تنظیم ہے جس کا کام طلبہ اندر تربیتی ،دینی تعلیم اور دیگر پروگرامات کے ذریعے ان کی چھپی ہوئی صلاحیتوں میں نکھار پید اکرنا ہے ۔

اس موقع پر انہوں نے مہمانان گرامی اور دیگر شرکاء سے سمیت تمام ذمہ داران کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے اس پروگرام کے انعقاد میں اپنا کردارکیا ۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں