لارڈ میئر لاہور کرنل(ر) مبشر جاوید نے رائے ونڈ کا ہنگامی دورہ

پینے کے صاف پانی اور سیوریج کے مسائل جاننے کیلئے مختلف علاقوں کا سروے

پیر 24 ستمبر 2018 23:22

رائے ونڈ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 ستمبر2018ء) لارڈ میئر لاہور کرنل(ر) مبشر جاوید نے رائے ونڈ کا ہنگامی دورہ کیا،انہوں نے رائے ونڈ میں پینے کے صاف پانی اور سیوریج کے مسائل جاننے کیلئے مختلف علاقوں کا سروے کیا اور خواتین و حضرات سے ملاقات کے دوران ان کے مسائل سنے،انہوں نے کہا کہ رائے ونڈ میں پینے کے صاف اور شفاف پانی کی فراہمی کیلئے 60کروڑ روپے کی منظوری سے اوپن پائپ لائن بچھانے کا منصوبے کا جلد آغاز کردیا جائے گا،جبکہ نکاسئی آب کے دیرینہ مسئلہ کے مستقل حل کیلئے رائے ونڈ کو واسا لاہور کے تحت کردیا جائے گا،انہوں نے سیوریج مسئلہ کا فوری حل کیلئے لاکھوں روپے کے مزید فنڈز کا اعلان کیا،وہ جنرل بس سٹینڈ پر بھی گئے،جہاں انہوں نے مسافروں کی سہولت کیلئے بیٹھنے کے انتظامات کو مزید بہتر کرنے کی ہدائت کی،ٹھنڈے پانی کے کولر اور باتھ رومز کو اپ ٹو ڈیٹ رکھنے کا حکم دیا،صفائی کی صورت حال کو غیر تسلی بخش قرار دیتے ہوئے انچارج کی کھچائی کی،انہوں نے جنرل بس سٹینڈ پر بھتہ خوری کی شکائت کی انکوائری کا حکم دیا،لارڈ میئر نے فلائی اور چوک کے اطراف،سڑکوں اور بالخصوص مین بازار میں تجاوزات کی بھرمار پر گہری تشویش کا اظہار کیا،انہوں نے شہر کی دونوں یوسیز میں نئی گلیوں اور نالیوں کی مرمت اور تعمیر نو کیلئے فنڈز کی منظوری کی یقین دھانی کروائی،رائے ونڈ میں تحصیل ہیڈ کوارٹر آفس اورپاسپورٹ آفس کے فوری قیام کا وعدہ کیا، اس موقع پر مقامی ایم پی اے محمد مرزا جاوید،چیئرمین میاں مبشر حسین،چیئرمین دائود احمد خاں،وائس چیئرمین حاجی اعظم خاں،صدر مسلم لیگ(ن) حاجی محمد عباس ملک اور بلدیاتی نمائندوں کے علاوہ مسلم لیگی کارکنوں کی کثیر تعداد ہمراہ تھی۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں