دریائے راوی میں لاہور کے مقام پر پانی کی سطح میں اضافہ،

کنارے واقع جھونپڑیاں زیر آب آگئیں

بدھ 26 ستمبر 2018 18:13

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 ستمبر2018ء) دریائے راوی میں لاہور کے مقام پر پانی کی سطح میں اضافے کے باعث راوی کنارے واقع جھونپڑیاں زیر آب آگئیں جس کے باعث ان جھونپڑوں میں مقیم لوگوں نے محفوظ مقامات پر نقل مکانی شروع کر دی ہے اس حوالے سے بتایاگیا ہے کہ گزشتہ صبح دریائے راوی میں لاہور کے مقام پر پانی کا بہائو پچاس ہزار کیوسک سے زائد تھا جس کے باعث پانی کی سطح بلند ہوگئی اور اس صورتحال میں دریائے راوی میں نچلے درجے کا سیلاب قرار دیاگیا جبکہ اس حوالے سے محکمہ ایگریشن پنجاب کا کہنا ہے کہ آئندہ آٹھ گھنٹے کے بعد پانی کی سطح میں کمی آسکتی ہے واضح رہے کہ بھارت کی جانب سے پانی چھوڑنے اور پاک بھارت سرحدی علاقے میں حالیہ بارشوں کی وجہ سے دریائے راوی اور ستلج میں درمیانے درجے کا سیلاب ہے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں