سابق سیکرٹری پنجاب کوآپریٹو سوسائٹی سعید شیخ کی روح کے ایصال ثواب کیلئے قرآن خوانی کا انعقاد ،اہم شخصیات کی شرکت

بدھ 26 ستمبر 2018 20:20

لاہور۔26 ستمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 ستمبر2018ء) سابق سیکرٹری پنجاب کو آپریٹو سوسائٹی محمد سعید شیخ کی روح کے ایصال ثواب کے لئے قرآن خوانی ان کی رہائش گاہ کینال ویو ہائوسنگ سوسائٹی لاہور میں ہوئی جس میں حکومت پنجاب کے سینئر افسران سمیت مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والی اہم شخصیات نے شرکت کی،۔

(جاری ہے)

مرحوم نے بطور ممبر بورڈ آف ریونیو ،ڈی سی او پاکپتن ،ڈی سی او خوشاب کے عہدے پر بھی اپنی خدمات سر انجام دیں اور ان کا شمار پنجاب کے قابل ترین افسران میں ہوتا تھا،سابق وفاقی سیکرٹری اشرف خان ،منصور سہیل اور جیل سپرنٹنڈنٹ عامر عمر قریشی نے مرحوم کے انتقال پر انتہائی رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کیلئے ایصال ثواب اور اہل خانہ کے لئے صبرو جمیل کی دعا کی ہے ۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں