عقیدہ ختم نبوت اورناموس رسالت کا ہرقیمت پرتحفظ کریں گے : عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت

26اکتوبر ختم نبوت کانفرنس ایک مثالی کانفرنس ہوگی،تمام مکاتب فکر کے ممتاز علماء کرام شرکت کریں گے

ہفتہ 6 اکتوبر 2018 20:55

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 06 اکتوبر2018ء) 25,26اکتوبر کوسالانہ تاریخی تحفظ ختم نبوت کانفرنس کی تیاری کے سلسلے میں علماء کا مشاورتی اجلاس جامع مسجدزبیر جی بلاک میں مجلس کے مقامی امیر مولانا عزیز الرحمن کی صدارت میں منعقد ہوا۔اجلاس میں عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت ضلع لاہور کے مبلغ مولانا عبدالنعیم، مولانا مشہوداحمد، قاری سعید الرحمن، مولانا محمدآصف، بھائی ابراہیم ،بھائی محمدعمران، محمود بھائی، مولانا وسیم اللہ سمیت کئی علماء کرام اور کرکنان نے شرکت کی ۔

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے مبلغ ختم نبوت مولاناعبدالنعیم نے کہاکہ عقیدہ ختم نبوت اور ناموس رسالت کا تحفظ کرنے والے حضور ﷺ کی ذات اقدس کے چوکیدارہیں۔25,26اکتوبرآل پاکستان ختم نبوت کانفرنس چناب نگر اسلام دشمن اور دین دشمن قوتوں کے لیے اتحاد و اتفاق کا پیغام ہوگی عقیدہ ختم نبوت اور ناموس رسالت کا ہرقیمت پر تحفظ کریں گے۔

(جاری ہے)

مولانا عزیزالرحمن نے کہا کہ قادیانیت کا فتنہ اسلام کے نام پر دھوکہ ہے، تمام علماء اور کارکنان13اکتوبر ختم نبوت کانفرنس کریم پارک راوی روڈ اور25.26اکتوبر کو سالانہ آل پاکستان دوروزہ ختم نبوت کانفرنس چناب نگر کی تیاری بھرپور اندازمیں کریں کانفرنس کو کامیاب بنانا تمام مسلمانوں کی ذمہ داری ہے 295-Cناموس رسالت ایکٹ کی حفاظت ازحد ضروری ہے۔

مولانا عبدالنعیم نے کہا کہ بہت ساری قربانیوں اور صبر آزما جدوجہد کے بعد قادیانیوں کوآئینی اورقانونی طورپر کافر قرار دیا گیا تھا، اپنے بزرگوں کی محنت کو رائیگاں نہیں جانے دیں گے ۔اجلاس میں مقامی طور پر کانفرنس کی تیاری کے لیے مختلف کمیٹیاں تشکیل دی گئیں ۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں