پاکستان آرمی الیون اور سری لنکن آرمی الیون کے درمیان کرکٹ سیریز کا آغاز آج ہو گا

منگل 9 اکتوبر 2018 00:30

لاہور۔8اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 اکتوبر2018ء) پاکستان آرمی الیون اور سری لنکن آرمی الیون کے درمیان کرکٹ سیریز کا آغاز آج نو اکتوبر سے ہوگا ،دونوں ٹیموں کے درمیان دو ون ڈے اور ایک ٹی ٹوئنٹی میچ کھیلا جائیگا، پاکستان سپر لیگ کی سب سے بڑی برانڈ اور فرنچائز پشاور زلمی اور ہائیر پاکستان کے اشتراک سے میچز کا انعقاد کیا جارہا ہے، دونوں ممالک کے درمیان پہلا میچ آج نو اکتوبر کو راولپنڈی میں کھیلا جائیگا، پاکستان آرمی اور سری لنکن آرمی کے درمیان دوسرامیچ بارہ اکتوبر کو میران شاہ میں کھیلا جائیگا جبکہ دونوں ٹیمیں تیسرے میچ میں لاہور میں مدمقابل ہوگی ۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں