این ای124کی عوام باشعور ہے پی ٹی آئی کو ووٹ ڈالیں گے ہر پولنگ سٹیشن سے بلا جیتے گا‘غلام محی الدین دیوان

جمعرات 11 اکتوبر 2018 22:58

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 اکتوبر2018ء) تحریک انصاف کے این اے 124 کے امیدوار غلام محی الدین دیوان نے کہاکہ 14اکتو بر کادن پی ٹی آئی کی فتح کا سورج لے کر طلوح ہو گا، حلقہ این ای124کی عوام باشعور ہے پی ٹی آئی کو ووٹ ڈالیں گے ہر پولنگ سٹیشن سے بلا جیتے گا، (ن) لیگ کے امپورٹ شدہ امیدوار خاقان عباسی کو این اے 124میں بڑے مارجن سے شکست دیں گے، خاقان عباسی کو مری اور اسلام آباد کی عوام کی طرح لاہورکی لوگ بھی مسترد کریں گے ۔

(جاری ہے)

ان خیالات کااظہار انہوںنے انتخابی مہم کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ غلام محی الدین دیوان نے کہاکہ حلقے کی عوام چلے ہوئے کارتوسوں سے تنگ آچکی ہے، حمزہ شہباز نے حلقے کو لاوارث چھوڑے رکھا، تحریک انصاف لٹیروں سے لوٹی ہوئی دولت واپس لائے گی ۔انہوںنے کہاکہ منتخب ہونے کے بعد علاقے کی ترقی اور سہولیات کی فراہمی کیلئے پہلے سے بڑھ کر کام کریںگے۔ غلام محی الدین دیوان نے کہا کہ حلقے کے عوام کی حالت زار یہ بتاتی ہے کہ گزشتہ حکومتی نمائندوں نے اپنی جائیدادیں بنانے ، لوٹ مار اور کمیشن کھانے کے علاوہ کوئی کام نہیں کیا۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں