پنجاب کے رواں مالی سال کے بجٹ میں پبلک پرائیویٹ پارنٹرشپ کے فروغ کیلئے 4 ارب روپے مختص

منگل 16 اکتوبر 2018 23:22

لاہور۔16 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 اکتوبر2018ء) پنجاب کے رواں مالی سال کے بجٹ میں پبلک پرائیویٹ پارنٹرشپ کے فروغ کیلئے 4 ارب روپے مختص کئے گئے ہیں، پنجاب حکومت پنجاب سمال انڈسٹریز کارپوریشن کی پارٹنر شپ سے ایس ایم ایز سپورٹ پروگرام کا آغاز کررہی ہے ، وزیر خزانہ مخدوم ہاشم جواں بخت نے پنجاب اسمبلی میں بجٹ تقریر میں بتایا کہ ہم چاہتے ہیں کہ چھوٹے اور درمیانے درجے کی صنعتیں ترقی کریں تاکہ عوام کو آسان روزگار میسر آسکے، 6ارب روپے کی لاگت سے enterpreneurial development programeکا آغا زکیا جارہا ہے جبکہ فیصل آباد میں علامہ اقبال انڈسٹریل اسٹیٹ کیلئے 4 ارب روپے مختص کئے گئے ہیں ، تمام منصوبے صنعت سازی اور معیشت کے فروغ کیلئے گیم چینجر ثابت ہوں گے ۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں