پنجاب میں انسداد خسرہ مہم کامیابی سے جاری،

دو دن کے دوران 37لاکھ 12ہزار سے زائد بچوں کو ٹیکے لگائے گئے ‘ڈاکٹر منیر احمد لاہور ڈسٹرکٹ میں 372556بچوں کو ویکسین دی گئی،سکلڈ ورکرز انتہائی پیشہ ورانہ لگن کے ساتھ فرائض سرانجام دے رہے ہیں ‘ڈی جی ہیلتھ

بدھ 17 اکتوبر 2018 16:57

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 اکتوبر2018ء) ڈائریکٹر جنرل ہیلتھ سروسز پنجاب ڈاکٹر منیر احمد نے کہا ہے کہ صوبہ میں خسرہ کے خلاف 12روزہ مہم کامیابی سے جاری ہے اور دو دن کے دوران 37لاکھ12ہزار(3712006)سے زائد بچوں کو خسرہ ویکسئین کے ٹیکے لگائے جا چکے ہیں،سکلڈ ورکرز انتہائی پیشہ ورانہ لگن کے ساتھ فرائض سرانجام دے رہے ہیں اور ہدف سے زیادہ کوریج ہورہی ہے۔

(جاری ہے)

ائریکٹر جنرل ہیلتھ نے انسداد خسرہ مہم کے حوالے سے مزید بتایا کہ دو دن کا مقرر کردہ ٹارگٹ 3341136تھا جبکہ محکمہ صحت کی ٹیموں نے 3712006بچوں کو خسرہ ویکسین کے ٹیکے لگائے اور اس طرح 111فیصد ٹارگٹ کور کیا۔ڈاکٹر منیراحمد نے چند بڑے اضلاع کے حوالے سے بتایا کہ دو دن کے دوران ضلع لاہور میں372556،ملتان161402،راولپنڈی166321،فیصل آباد250892، بہاولپور107994اور گوجرانوالہ میں دو دن کے دوران178316بچوں کو ٹیکے لگائے گئے۔ڈائریکٹر جنرل ہیلتھ کا کہنا تھا کہ انسداد خسرہ مہم میں استعمال ہونے والی ویکسین عالمی ادارہ صحت سے منظور شدہ اور عالمی معیار کی ہے جو نہ صرف ملک کے چاروں صوبوں بلکہ دیگر ممالک میں بھی استعمال ہورہی ہے۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں