پنجاب حکومتِ عوام کی بہتری اور خوشحالی کیلئے اقدامات کر رہی ہے ، دوست محمد مزاری

جمعرات 18 اکتوبر 2018 16:51

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اکتوبر2018ء) حکومتِ پنجاب بجلی، پانی، زراعت، انڈسٹری اور صحت کے علاوہ تمام شعبوں میں انقلابی تبدیلیاں لانے کیلئے سر توڑ کوشش کر رہی ہے،جس سے صوبے میں ترقی کا نیا دور شروع ہو گا ، وزیرِ اعظم عمران خان اور ان کی ٹیم کی انتھک کوششوں سے جلد ہی معاشی بحران کا خاتمہ بھی ہو جائے گا اورملک میں معاشی انقلاب آئے گا،یہ بات قائم مقام سپیکر پنجاب اسمبلی سردار دوست محمد مزاری نے عوامی مسائل کے حل کے لیے لگائی کھلی کچہری میں سائلین سے گفتگو کرتے ہوئے کہی،انہوں نے کہا کہ حکومتِ پنجاب عوام کی بہتری اور خوشحالی کے لیے اقدامات کر رہی ہے اور بجٹ میں بھی عوام کو ریلیف فراہم کرنے کی کوشش کی گئی ہے،100روزہ پلان میں تمام شعبوں اور محکموں پر خصوصی توجہ دی جا رہی ہے اور عوام کو تمام وسائل اور سستا انصاف ان کی دہلیز پر فراہم کرنے کے لیے پالیسیاں ترتیب دی جا چکی ہیں، اسی چیز کو مدِ نظر رکھتے ہوئے عوام کی پریشانیوں کے فوری حل کے لیے تمام محکموںکو اوپن ڈور پالیسی کے احکامات جاری کر دیئے گئے ہیں،جس کے تحت تمام محکموں کے دروازے عوام کے لیے کھول دیئے گئے ہیںاور جلد ہی عوام پرانے اور نئے پاکستان میں واضح فرق کو محسوس کرتے ہوئے نئے پاکستان کو ترقی یافتہ ملکوں کی فہرست میں کھڑا پائے گی۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں