پنجاب میں گندم ذخیرہ کرنے کیلئے 200گوداموں کی تعمیر کیلئے جائزہ اجلاس

گودام پیدواری علاقوں کے قریب بنائے جائینگے، ہر گودام میں بیس ہزار ملین ٹن گندم ذخیرہ کی جا سکے گی

جمعرات 18 اکتوبر 2018 20:09

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 اکتوبر2018ء) پنجاب میں کاشت کی جانیوالی گندم کو بہتر طور پر استعمال کرنے کیلئے گوداموں کی تعمیر اور اس سلسلے میں کام کی رفتار کو بڑھانے کیلئے پنجاب بورڈ برائے سرمایہ کاری و تجارت میں ایک اہم اجلاس منعقد کیا گیا۔ اجلاس میں یو ایس ایڈ کے ادارے پیپ ، عالمی پروگرام برائے خوراک کے نمائندوں اور نجی سرمایہ کاروں نے شرکت کی ۔

اجلاس کے شرکا نے اس امر پر اتفاق کیا کہ نجی شعبہ کے اشتراک سے گندم کے گوداموں کی جلد از جلد تعمیر پنجاب میں گندم کی پیدوار کو محفوظ اور دیر تک قابل استعمال رکھنے کیلئے نہ صرف ایک انقلابی قدم ہو گا بلکہ حکومت کے لئے ایک اعزاز سے کم نہیں ہو گا۔ پنجاب بورڈ برائے سرمایہ کاری و تجارت کے چیف ایگزیکٹو آفیسر نے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہا کہ ان گوداموں کی تعمیر سے گندم کی پیدوار کو دیر تک ذخیرہ رکھا جا سکے گا اور اس کی بدولت ذخیرہ کی جانے والی گندم کا معیار بھی متاثر نہیں ہوگا جبکہ اس کا ایک اور فائدہ یہ ہو گا کہ ملاوٹ سے پاک گندم مہیا ہو سکے گی۔

(جاری ہے)

انہوں نے اجلاس کے شرکا کو بتایا کہ حکومت نجی شعبہ کے اشتراک سے گندم کے پیدواری علاقوں کے قریب 200 گودام بنانے میں دلچسپی رکھتی ہے جہاں ہر گودام میں بیس ہزار ملین ٹن گندم کو ذخیرہ کیا جا سکے گا اور سارا سال صاف اور ملاوٹ سے پاک گندم میسر آ سکے گی۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں