وزارت اطلاعات و نشریات کے زیر اہتمام ’’سٹرٹیجک کمیونیکیشن‘‘ کے موضوع پر دو روزہ ورکشاپ اختتام پذیر ہو گئی

جمعرات 18 اکتوبر 2018 23:09

لاہور۔18 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اکتوبر2018ء) وزارت اطلاعات و نشریات کے زیر اہتمام نیشنل مینجمنٹ کالج لاہور میں ’’سٹرٹیجک کمیونیکیشن‘‘ کے موضوع پر دو روزہ ورکشاپ اختتام پذیر ہو گئی‘ دو روزہ ورکشاپ کے انعقاد کا مقصد سینئر افسران کی مہارتوں اور استعداد میں اضافہ کے ساتھ ساتھ انہیں بحرانی صورتحال میں میڈیا کے ساتھ بات چیت کرنے کی تربیت فراہم کرنا تھا‘ علاوہ ازیں ورکشاپ کا مقصد افسران کو میڈیا کے حکومتی بیانیے اور اقدامات کو بین الاقوامی سطح پر اجاگر کرنے میں کردار سے روشناس کروانا تھا‘ اس موقع پر ورکشاپ کے شرکاء نے ورکشا پ کے سیشنز میں گہری دلچسپی کا اظہار کیا اور اس دوران کسی بھی قومی سطح کی ایمرجنسی کی صورتحال کے دوران میڈیا ہینڈلنگ کے حوالے سے افسران کو تربیت فراہم کرنے کیلئے مشقوں کا بھی انعقاد کیا گیا‘ ورکشاپ کے شرکاء نے وزارت اطلاعات و نشریات کے پراجیکٹ پاکستان پیس کولیکٹو کی کاوشوں کو سراہا اور اسے ملک میں کمیونیکیشن میکنزم کے فروغ کیلئے ایک بہترین خدمت قرار دیا‘ واضح رہے کہ مذکورہ ورکشاپ پاکستان پیس کولیکٹو کی طرف سے سٹاف کالج میں چھٹی ٹریننگ ورکشاپ تھی ، ورکشاپ کے اختتام پر نیشنل مینجمنٹ کالج کے ڈین ڈاکٹر شجاعت علی نے شرکاء میں سرٹیفکیٹس تقسیم کئے۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں