ڈائریکٹر جنرل کی پی ایچ اے کے افسران سے ملاقات، شہر کے چوک و چوراہوں کو پھولوں سے خوبصورت بنانے کی ہدائت

جمعرات 18 اکتوبر 2018 23:53

لاہور۔18 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اکتوبر2018ء) پی ایچ اے ہیڈ آفس جیلانی پارک میں نئے آنے والے ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر فیصل ظہور ملک نے تعارفی تقریب میں پی ایچ اے کے تمام افسران سے ملاقات کی، چیئرمین بورڈ آف ڈائریکٹر پی ایچ اے سید یاسر گیلانی اس تقریب میں شامل ہوئے اور پی ایچ اے کے جاری اور مکمل کئے گئے منصوبوں پر بریفنگ لی اس موقع پر ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل ناہید گل بلوچ ، ڈائریکٹر فنانس ندیم خان ،ڈائریکٹر ایڈمن عثمان غنی،ڈائریکٹر مانیٹرنگ اینڈ آپریشنز نورش عمران،ڈائریکٹر کوآرڈینیشن مدثر اعجاز،ڈائریکٹر ہارٹیکلچر مصباح الحسن ڈار،ڈائریکٹر ہارٹیکلچر علی نواز شاہ،ڈائریکٹر ہارٹیکلچر فرحت عباس شاہ،ڈائریکٹر ہارٹیکلچر چوہدری سعید،ڈائریکٹر انجینئرنگ I) (اسلم حیات،ڈائریکٹر انجینئرنگ(II) سلیم اقبال،پروجیکٹ ڈائریکٹر گلشن اقبال پارک جاوید حامد،ڈائریکٹر ہارٹیکلچر طاہر اعجاز،ڈائریکٹر سپورٹس عامر ابراہیم، اظہر محمود سلہریا پروجیکٹ ڈائریکٹرجیلانی پارک، ڈائریکٹر ہارٹیکلچرچوہدری تحسین ، سید محمد شہزاد طارق ڈائریکٹر ہیڈ کوارٹر پی ایچ اے و دیگر افسران نے شرکت کی‘چیئرمین بورڈ آف ڈائریکٹر پی ایچ اے سید یاسر گیلانی نے ہدایات دیں کہ شہر کے چوک و چوراہوں میں خوبصورت پھولوں سے مزید خوبصورتی بکھیری جائے اس کے علاوہ انہوں نے وزیرِ اعظم کے مشن کلین گرین پاکستان کے حوالے سے بھی افسران کو ہدایات دیں اور رنگ روڈ پر بھی مزید درخت لگانے کے احکامات صادر کئے اور لاہور کی خوبصورتی کے حوالے سے پی ایچ اے کی کاوشوں کو بہت سراہا۔

(جاری ہے)

اپنی گفتگو جاری رکھتے ہوئے انہوں نے مزید کہا کہ پارکوں کی کینٹینوں پرکھانے پینے کی مضرِ صحت اشیاء فروخت کرنے والوں کے ساتھ آ ہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے ۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں