پیر اعجا ز ہاشمی کی زیرصدارت جمعیت علماپاکستان کی مجلس شوریٰ کا اجلاس کل منعقد ہوگا

جمعہ 19 اکتوبر 2018 20:40

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 اکتوبر2018ء) جمعیت علماپاکستان کی مجلس شوریٰ اور عاملہ کا مشترکہ اجلاس مرکزی صدر پیر اعجاز احمدہاشمی کی زیر صدارت کل اتوار صبح 10 بجے جامعہ فاطمہ تعلیم القرآن ریلوے کیرج شاپ مغل پورہ میںمنعقد ہوگا ۔

(جاری ہے)

اجلاس میں چاروں صوبوں بلوچستان ، سندھ، پنجاب اور خیبر پختونخواہ سے اراکین مجلس شوریٰ شریک ہوں گے۔جس میں ملکی سیاسی صورت حال اورتنظیمی معاملات زیر بحث آئیں گے۔ اجلاس کے اختتام پرمجلس شوریٰ کے فیصلوں کا اعلان میڈیا بریفنگ میں کیا جائے گا۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں