قادیانی اسلام اور ملک دشمن استعماری قوتوں کے ایجنڈے پر کام کر رہے ہیں ، ذکر اللہ مجاہد

ملکی تاریخ کے ہر دور میں قادیانی اسلام اور پاکستان کو کمزور کرنے کی سازشوں میںملوث رہے ہیں آئین پاکستان کو تسلیم نہ کرنے والے اعلیٰ عہدوں پر تعینات سکہ بند قادیانیوں کو فی الفور ہٹایا جائے :امیر جماعت اسلامی لاہورکا این ایل ایف کے ذمہ داران سے خطاب

جمعہ 19 اکتوبر 2018 20:40

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 اکتوبر2018ء) امیر جماعت اسلامی لاہور ذکر اللہ مجاہد نے کہا ہے کہ پاکستان میں قادیانی اسلام اور ملک دشمن استعماری یہودی قوتوں کے ایجنڈے پرکام کررہے ہیں ۔قادیانیوں کی اسلام اور ملک دشمن سرگرمیاں آئین پاکستان کی دفعات کی کھلی توہین او ر قانون سے غداری ہے ۔ ان خیالات کا اظہار گذشتہ روز انہوں نے این ایل ایف لاہور کے زیر اہتمام قادیانیوں کی سازشیں اور سدباب کے عنوان سے منعقدہ اجلاس میں شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے کہا کہ ملکی تاریخ گواہ ہے کہ ہر دور میں قادیانی نظریہ پاکستان کوکمزور کرنے کی سازشوں میں ملوث رہے ہیں۔ 7ستمبر 1974ء کو قومی اسمبلی نے تاریخ ساز فیصلہ سناتے ہوئے قادینوں کو غیر مسلم اقلیت قرار دیا تھا مگر آج تک قادیانیوں نے آئین پاکستان اور پارلیمنٹ کے اس فیصلے کو تسلیم نہیں کیااور جب تک قادنیوں کو آئین پاکستان کا پابند نہیں بنایا جائے گا ملکی سلامتی کو خطرات لاحق رہیں گے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے مزید کہا کہ آج سے 14 سو سال پہلے بھی مدینہ منورہ کی ریاست میں منافقین کو تو برداشت کیا گیا تھا جو اسلام دشمنی کا کوئی موقع ہاتھ سے جانے نہیں دیتے تھے مگر نبوت کے جھوٹے دعویداروں کے خلاف تو وقت کے خلیفہ اول حضرت ابوبکر صدیق نے بھی ان کے خلاف جنگ کی ۔ انہوں نے کہا کہ اسلام اور کلمہ کی بنیاد پر بننے والی ریاست میں کھلے عام قادیانی اسلام اور ملک دشمن استعماری قوتوں کے ایجنڈوں پر عمل پیرا ہو کر کام کر رہے ہیں جو آئین پاکستان اور پارلیمنٹ کے تاریخ ساز فیصلے کی کھلی خلاف ورزی ہے۔

ا جلاس میں این ایل ایف لاہور کے ذمہ داران اور امیر جماعت اسلامی لاہور ذکر اللہ مجاہد نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ قادیانیوں کو اسلام کا ٹائٹل استعمال کرنے سے فی الفور روکا جائے ۔آئین پاکستان کو تسلیم نہ کرنے والے اعلیٰ عہدوں پر تعینات سکہ بند قادیانی فی الفور ہٹایا جائے۔پاکستان کے قومی شناختی کارڈ میں قادیانیوں کی الگ سے نشان دہی کو یقینی بنائے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ اہل لاہور اس سال کے ماہ ربیع الاول کو ختم البنیینؐ کے ٹائٹل سے منائیں گے اور پورے مہینے میں قادیانیوں کے گمراہ کن عقیدے سے پوری قوم اور بلخصوص نوجوان کو طبقے کو آگاہ کرنے کیلئے بھر پور مہم چلائی جائے گی۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں