شریف برداران نے لوٹ مار میں سب کو پیچھے چھوڑ دیا ،اعجازاحمد چوہدری

جمعہ 19 اکتوبر 2018 21:20

لاہور۔19 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 اکتوبر2018ء) پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما اعجازاحمد چوہدری نے کہاہے کہ شریف برداران نے لوٹ مار میں سب کو پیچھے چھوڑ دیا، عوام سے جتنی شریف خاندان نے ظلم اور زیادتی کی ہے یہ کسی رعایت کے مستحق نہیں۔ اپنے جاری کردہ بیان میں انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کی حکومت عوام کے ایک ایک پیسے کی محافظ ہے،شہبازشریف نے نجانے کتنے ریکارڈ جلائے مگر پھر بھی چوری پکڑی گئی اب لوٹی ہوئی دولت کی پائی پائی کا حساب لیا جائے گا۔

انہوں نے کہاکہ احتساب سے بچنے کے لئے کر پٹ عناصر اکٹھے ہورہے ہیں لیکن اس بار ان کا گٹھ جوڑ کامیاب نہیں ہوسکے گا عوام شفاف احتساب چاہتے ہیں، پورے ملک میں احتساب کا عمل شروع ہو چکا ہے عوام کے وسائل پر ڈاکہ ڈالنے والے اب احتساب کے عمل سے پریشان نظر آرہے ہیں، شہباز شریف کی گرفتاری پرمسلم لیگ کا سو گ بے سو د ہے، کر پٹ لو گو ں کے گرد گھیرا تنگ ہو چکا ہے ملک اور قوم کو لو ٹنے والے سب پکڑے جا ئیں گے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے مزید کہاکہ شہباز شریف کی گرفتاری سے ثابت ہوگیا کہ پورا ٹبر ہی چور نکلا ہے،شہباز شریف کوگرفتاری کے بعد پتہ چل گیاہو گا کہ دھیلے کی کرپشن کیا ہوتی ہے۔ نواز شریف،شہباز شریف اور ان کے حواری سند یافتہ چور ہیں۔انہوں نے کہاکہ شہباز شریف کوپنجاب میں عوام کے لوٹے گئے پیسوں کا حساب دینا پڑے گا۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں