وزیراعلیٰ سردار عثمان بزدارسے وفاقی وزیر مخدوم خسرو بختیار اورصوبائی وزیر ہاشم جواں بخت کی ملاقات

اتوار 21 اکتوبر 2018 18:30

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 اکتوبر2018ء) وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارسے وزیراعلیٰ آفس میں وفاقی وزیر مخدوم خسرو بختیار اورصوبائی وزیر ہاشم جواں بخت نے ملاقات کی-وزیراعلیٰ نے اس موقع پر بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف جنوبی پنجاب کی محرومیوں کا ازالہ کرنے کیلئے پرعزم ہے اور جنوبی پنجاب کو صوبے بنانے کا خواب تحریک انصاف کے دور میں پورا ہو گا۔

(جاری ہے)

ڈویلپمنٹ پروگرام میں جنوبی پنجاب اورکم ترقی یافتہ علاقوں کو ترجیح دی گئی ہے اورتبدیلی کے ثمرات سے سب سے پہلے جنو بی پنجاب کے عوام مستفید ہوں گے۔ وزیراعلیٰ نے کہاکہ جنوبی پنجاب کے عوام کو بنیادی سہولتوں کی فراہمی اور ان کے مسائل کا فوری حل اولین ترجیح ہے۔ جنوبی پنجاب کے عوام کوتبدیلی کے ثمرات پہنچانے کیلئے حکمت عمل کو وضع کیا جا چکا ہے۔ نئے پاکستان کی تعمیر کی جدوجہد میں جنوبی پنجاب بہت اہم ہے۔ جنوبی پنجاب کے عوام کا معیار زندگی بہترکرنے کے کیلئے ہسپتالوں اورتعلیمی اداروں کی حالت بدلیں گے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں