’’کسانوں میں خوشحالی کا منصوبہ‘‘ کے عنوان سے کانفرنس (آج) ہو گی

کانفرنس میں ’’پاکستان میں موثر کریڈٹ سسٹم کے ذریعے چھوٹے کسانوں کی آمدن میں اضافہ‘‘ رپورٹ کی رونمائی بھی کی جائے گی

اتوار 21 اکتوبر 2018 21:00

لاہور ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 اکتوبر2018ء) یونیورسٹی آف کوئنز لینڈ بزنس سکول آسٹریلیا، حکومت پنجاب، پاکستان ایگریکلچرل ریسرچ کونسل (پی اے آر سی) خوشحالی بنک، پاکستان مائیکرو فنانس انویسٹمنٹ کمپنی، آگاہی پاکستان اور پاکستان ایگریکلچر کولیشن کے اشتراک سے ’’کسانوں میں خوشحالی کا منصوبہ‘‘ کے عنوان سے کانفرنس (آج) پیر کی صبح نو بجے آواری ہوٹل میں ہو گی جس میں ’’پاکستان میں موثر کریڈٹ سسٹم کے ذریعے چھوٹے کسانوں کی آمدن میں اضافہ‘‘ کی رپورٹ کی رونمائی بھی کی جائے گی۔

یہ رپورٹ چھوٹے زرعی فارموں کے مالکان کے لئے قرضہ جات کی دستیابی کیلئے بہترین پالیسیوں پر مبنی سفارشات فراہم کرتی ہے۔ یہ رپورٹ اس امر کو یقینی بناتی ہے کہ کسان خاص طور پر خواتین کسان اپنے کاروبار کو ترقی دینے اور اپنی زرعی پیداوار میں اضافہ کرتے ہوئے اپنی غربت میں کمی لا سکیں۔

(جاری ہے)

یہ رپورٹ کی تیاری یونیورسٹی آف کوئنز لینڈ آسٹریلیا نے پاکستان ایگریکچرل ریسرچ کونسل، یونیورسٹی آف ایگریکلچرل فیصل آباد، سندھ یونیورسٹی، شاہ عبدالطیف یونیورسٹی اور کا مسیٹس یونیورسٹی اسلام آباد کے اشتراک سے مرتب کی ہے۔

تقریب میں وزیر زراعت پنجاب نعمان لنگڑیال، صوبائی وزیر خزانہ مخدوم ہاشم جوان بخت، سیکرٹری زراعت، سیکرٹری لائیو سٹاک، گورنر سٹیٹ بنک کے علاوہ یونیورسٹی آف کوئنز لینڈ آسٹریلیا کے پروفیسر جان سٹین اور ڈاکٹر شبیر احمد شرکت کرینگے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں